اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی ڈرون حملہ بلاجواز اور ناقابل قبول ہے۔ امریکی حملے میں ملا منصور مارا گیا یا ولی محمد ، تصدیق ہو گی ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوشکی میں ڈرون حملے سے امریکہ کے ساتھ تعلقات پر اثر پڑ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں دھماکے کرنے والے سرحد پار بیٹھے ہیں، پاکستان تو وہاں گولہ باری نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ملک امریکہ کا قانون اپنا لے تو دنیا میں جنگل کا قانون ہو گا۔ امریکہ نے حملے سے پہلے کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں بلکہ سات گھنٹے بعد بتایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملا منصور کو نشانہ بنانا ہی تھا تو افغانستان، ایران یا بحرین میں نشانہ کیوں نہیں بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون حملہ پاکستانی حدود سے نہیں، پڑوسی ملک کی فضائی حدود سے کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں چوہدری نثار نے واضح کیا کہ ولی محمد یا مبینہ ملا منصور کی دو بیویاں تھیں، بچوں کا ریکارڈ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2001ء میں مینوئل شناختی کارڈ بنا اور 2002میں نادرا شناختی کارڈ بنا، 2005 میں پاسپورٹ بناجو 2012 میں ری نیو ہوا۔
ملا منصور کو افغانستان،ایران اور بحرین میں کیوں نشانہ نہیں بنایاگیا؟چوہدری نثار نے نیا سوال اُٹھادیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں