اسلام آباد (این این آئی)تھرپارکر سے بازیاب یوکرین کی خاتون کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق دوروز قبل پولیس کے خفیہ آپریشن میں تھرپارکر سے بازیاب کرائی گئی یوکرین کی خاتون قطرینہ کونجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ٗ یوکرین کے قونصلر خاتون کو لینے کیلئے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچے پولیس ذرائع کے مطابق یوکرین کی خاتون کو اس کے شوہر کے رشتہ داروں نے اغوا کرایا تھا۔یاد رہے کہ یوکرین کی خاتون کو 3سال قبل راولپنڈی سے اغواء کیا گیا تھاتاہم خاتون کو 2ورز قبل پولیس آپریشن کے دوران تھرپارکر سے بازیاب کروا کر کراچی بھجوایا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران پولیس نے اغواء کا ر عبدالمناف کو بھی گرفتار کر لیا تھا ۔