کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت بھیجنے کیخلاف دائر درخواستیں مسترد کردی ہیں۔سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت بھیجنے کیخلاف درخواستیں سانحہ صفورہ کے سہولت کاروں ملزم نعیم ساجد ،سلطان قمراور حسین عمر صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت متعلقہ ٹرائل کورٹ کی اجازت کے بغیر مقدمہ فوجی عدالت کو نہیں بھیجا جاسکتا۔جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے کرتے ہوئے ملزمان کی درخواستیں مسترد کردیں۔اس سے قبل فوجی عدالت سانحہ صفورہ میں ملوث ملزم سعد عزیز ، ے طاہر منہاس ، اظہر عشرت سمیت پانچ مجرموں کو سزا موت سنا چکی ۔