اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کاروںکے مطابق 2017 میں متعارف کرائے جانے والا آئی فون بالکل نئے ڈیزائن کا حامل ہوگا‘اس میں ہوم بٹن کو ختم کردیا جائے گا اور وہ ممکنہ طور پر مکمل طور پر گلاس سے تیار کیا جائے گا‘اگلے سال آئی فون کو متعارف کرائے دس سال بھی ہورہے ہیں اس لیے ایپل اپنی اس ڈیوائس کو مکمل طور پر بدل دینا چاہتی ہے‘2017 کے آئی فون میں وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے جبکہ اس کی اسکرین کو بھی پہلے سے زیادہ بہتر بنایا جائے گا اور او ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔ آئی فون وائی فائی کی بجائے لائی فائی ٹیکنالوجی کا حامل ہو اور اس پر انٹرنیٹ کی رفتار لوگوں کی توقعات سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔رپورٹ کے مطابق لائی فائی ایسی ٹیکنالوجی ہے جس پر کئی برسوں سے کام جاری ہے اور لائٹ اسپیکٹرم کے ذریعے اس کی مدد سے 224 گیگا بائٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا کو ٹرانسمٹ کیا جاسکتا ہے۔اس پر چلنے والے انٹرنیٹ کی رفتار اتنی زیادہ ہوگی کہ لوگ ایچ ڈی فلموں کو لائی فائی کنکشن کی مدد سے چند سیکنڈ میں ڈاﺅن لوڈ کرسکیں گے۔