اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان بیورو آف سٹیٹیسٹکس کے سیمینار میں ڈاکٹر اشفاق اور دیگر معشیت دانوں کو وزایر خزانہ اسحاق ڈار نے دھمکیاں دے ڈالیں ۔تفصیلات کیمطابق میڈیا ہاؤسز کی جانب سے گزشتہ ہفتے پری بجٹ سیمینار منعقد کیا گیا جس میں پاکستان بیورو آف سٹیٹیسٹکس کی طرف سے جاری کیے گئے نیشنل انکم اکاؤنٹس کی درست رپورٹ کو ڈاکٹر اشفاق کی جانب سے اس سیمینار میں کھول کر اور درست بیان کرنا مہنگا پڑ گیا جس پر وزیر خزانہ اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور ڈاکٹر اشفاق سمیت دیگر معیشت دانوں کو بری طرح دھو تے ہوئے دھمکیاں بھی دے ڈالیں ۔ ایک نجی ٹی وی چینل میں انٹرویو کے دوران ڈاکٹر اشفاق نے بتایا کے ہمیں منسٹری آف فنانس کے آفس میں زبردستی بٹھا کر پوری نیشنل انکم اکاؤنٹس رپورٹ مرتب کرائی گئی اور اپنی مرضی کے فیگرز ہم سے لکھوائے گئے اور ہمیں اس وقت تک دفتر سے باہر نہیں جانے دیا گیا جب تک ہم نے ان کی مرضی کے فیگرز رپورٹ میں نہیں لکھے۔اس بات کو سیمینار میں بیان کرنا مجھے مہنگا پڑ گیا اوور اسحاق ڈار صاحب نے مجھے ایک پروفیسر ہونے کے باوجود اسپن ڈاکٹر قرار دے دیا ۔ ڈاکٹر اشفاق کا کہنا تھا کہ پچھے تین سالوں سے اسی طرح بجٹ کے نمبرز کو اس طرح ڈیمج کیا جا رہا ہے تاکہ یہ عوام کو یہ بتایا جا سکے کے ملکی خسارے کو بتدریج ختم کیا جا رہا ہے
معیشت کی اصل صورتحال بتانے پر کیسے اسحاق ڈار نے ڈاکٹر اشفاق اور دیگر معیشت دانوں کو دھمکیاں دیں ، سنیں ڈاکٹر اشفاق کی زبانی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں