اسلام آباد (این این آئی )پاکستان نے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے بلوچستان میں ڈرون حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے ، دہشتگردی کیخلاف پاک امریکہ تعاون قائم رہنا ضروری ہے ۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر ڈیو ڈ ہیل کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی کی جانب سے دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور 21 مئی کو پاکستانی حدود میں کئے گئے ڈرون حملے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ ملاقات کے دوران سید طارق فاطمی نے نشاندہی کی کہ امریکہ کی طرف سے کیا گیا ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے جس میں رکن ممالک کی علاقائی سالمیت کے احترام کی ضمانت دی گئی ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات چار فریقی رابطہ گروپ کی جانب سے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کیلئے کی جانیوالی کوششوں پر منفی اثرات مرتب کرینگے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ دہشتگردی کی لعنت کیخلاف جنگ میں قریبی رابطے میں رہے ہیں اور اس تعاون کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































