کراچی(این این آئی)نوشکی میں گاڑی پر حملے میں ہلاک ہونے والے ولی محمد کی سفری تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ولی محمد نے 18 بار بیرون اندرون ملک سفر کیا۔ ذرائع کی جانب سے مہیا کردہ دستاویزات کے مطابق ولی محمد نے 2006سے 2016 کے درمیان 18 بار بیرون ملک سفر کیا۔آخری دو مرتبہ ولی محمد بذریعہ سڑک ایران گیا۔ پہلی بار 18 فروری 2016 کو ایران کا سفر کیا جہاں سے بیس دن قیام کے بعد 10مارچ کو واپسی ہوئی۔ اگلی بار یہ 25اپریل 2016 کو ایک بار پھر ایران گیااور 26 دن بعد 21 مئی 2016کو واپس آیا۔ سفری دستاویزات کے مطابق اس نے پندرہ مرتبہ کراچی جبکہ ایک مرتبہ کوئٹہ ایئرپورٹ سے بیرون ملک سفر کیا ہے۔