اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

وزیر اعظم سمیت شریف خاندان کے چار افراد کی نا اہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر نے کا فیصلہ، سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی

datetime 23  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق گور نر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کی قانونی ٹیم نے وزیر اعظم سمیت شریف خاندان کے چار افراد کی نا اہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ان کی جماعت کی قانونی ٹیم نے اس حوالے سے درخواست کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں رواں ہفتے جمع کرائی جانے والی درخواست میں وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، اراکین قومی اسمبلی محمد صفدر اور حمزہ شہباز کی نااہلی کا مطالبہ کیا جائیگا۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے الیکشن کمیشن کے سامنے نہ صرف اپنے اثاثوں کی تفصیلات چھپائیں بلکہ انہوں نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران بھی جھوٹ بول کر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کو گمراہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے بعد اب وزیراعظم کی ملک سے وفاداری غیر یقینی ہوگئی ہے کیونکہ انہوں نے اپنا اور اپنے خاندان کا پیسہ بیرون ملک منتقل کیا ٗ انہوں نے اپنے خاندان کی آمدنی پر مکمل ٹیکس بھی ادا نہیں کیا۔اسی طرح وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب شہاز شریف، اراکین اسمبلی محمد صفدر اور حمزہ شہباز نے بھی جان بوجھ کر الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے ملکی اور غیر ملکی اثاثوں کو چھپایا، اسحاق دار کا تو منی لانڈرنگ کے حوالے سے اعترافی بیان بھی موجود ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی درخواست کے ساتھ وزیر اعظم کے کزن خالد سراج کی جانب سے بے نظیر بھٹو کو لکھے جانے والا خط بھی منسلک کریگی جس میں انہوں نے شریف خاندان کی بیرون ملک دولت کی تفصیلات عیاں کی تھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کرپشن اسکینڈلز بالخصوص پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…