جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

اہم ترین سیاسی جماعت کوئلے سے بجلی پیداکرنیوالے منصوبوں کیخلاف اُٹھ کھڑی ہوئی

datetime 22  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے پنجاب میں کو ئلے سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں کے آغاز کو وہاں کے انسانوں کے لیے زہر قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان منصوبو ?ں سے پنجاب آنے والے دس با رہ سالوں میں تباہ ہو جا ئے گا کیونکہ یہ میگا پراجیکٹ کے نہیں میگا کرپشن کے منصوبے ہیں اور یہاں بھی نندی پور کی طرح اربوں روپے ضایع کردیئے جا ئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے خورشید شاہ نے یہ بھی عندیہ دیا کہ جب مسائل پا رلیمنٹ میں حل نہ ہوں تو عوام کو سڑکوں پر تو آنا ہی پڑتا ہے عمران خان ان سے الگ نہیں اور بات طے شدہ ہے مگر ہم سیا سی میں مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اپوزیشن شفاف طریقے سے عوام میں واپس جانا چاہتی ہے اس لیے وہ کوئی ہلڑبا زی جھگڑا نہیں کرنا چاہتی ہیکمیٹی بن چکی ہیکل یا پرسوں بیٹھ کر ٹی آر اوز بنا ئے گی ان میں اگر حکو مت یا اپوزیشن کے دیئے گئے ٹی آر اوزمیں سے بھی کوئی با ت اچھی ہو گی تو اسے بھی حصہ بنا لیا جا ئے گا ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ضرور کوشش کریں گے کہ یہ معاملہ سبوتاڑ ہو مگر مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے وزراء4 بہتر راستہ نکالیں گے چاہے پھر عمران خان ہو خورشید شاہ یا نواز شریف ہر کسی کو ٹی آر اوز کا سامنا کرنا پڑے گا ان کا کہنا تھا کہ قرض معاف کرانے والا چاہے اپوزیشن میں ہو یا حکو مت میں قانون سب کے لیے ہے کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہو ریت کے خلاف کسی سازش میں شریک نہیں میاں صاحب احساس کریں کہ جب ان کا گیم اوور ہو چکا تھا پیپلزپا رٹی ان کے آگے آکر کھڑی ہو گئی تھی پیپلز پا رٹی جمہوریت کے خلاف سازشوں کے سامنے ہمیشہ سیسیہ پلا ئی دیوار بنی ہے ان کا کہنا تھا کہ حکو مت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا پنجاب میں کپاس کی پیداوار ساٹھ فیصد کم ہو گئی ملک میں سرمایہ کا ری 2012 کے مقابلے میں تیرہ فیصد کم ہو گئی ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا نعرہ ڈھکوسلہ بن چکا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہما رے دور میں ہمیں بجلی ستا ئیس روپے یو نٹ پڑتی تھی اور ان کو سات روپے یو نٹ پڑ رہی ہے ہما رے دور میں تیل کی قیمتیں کچھ اور تھیں مگر ان کے دور میں ہما رے دور کے مقابلے میں کا فی کم ہیں ان کا کہنا تھا کہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے لیے تھر کا علاقہ بہترین ہے ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں ویزر خا رجہ نہ ہو اس ملک کی کیا خا رجہ پالیسی ہو گی دو مشیر خارجہ ہیں مگر دونوں اس وقت گھتم گتھا ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…