واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو ملا منصور جیسے خطرے کو ختم کرنے کا موقع ملا جس سے فائدہ اٹھایاگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ حملے سے متعلق پاکستان اور افغانستان کو آگاہ کردیا تھاتاہم یہ واضح نہیں کہ دونوں حکومتوں کو حملے سے پہلے آگاہ کیا گیا یا بعد بعد بتایا گیا؟عہدیدار نے کہاکہ امریکاکوملامنصورجیسے خطرے کو ختم کرنے کاایک موقع ملاجس سے فائدہ اٹھایا گیا۔
جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ ملااختر منصورکی ہلاکت سے متعلق خبروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ایک بیان میں کہا کہ ملااختر منصور کی ہلاکت کی رپورٹس میڈیا پر دیکھی ہیں ۔ ملااختر منصورکی ہلاکت کی تصدیق کیلئے معلومات لے رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ طالبان کوتشددترک کرکے مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا ۔طالبان کو 4 ممالک کے کور گروپ کے اصرار کے مطابق مذاکرات کی میز پر آنا چاہئے کیونکہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں ہے
ملا منصور کو کب، کہاں، کیسے اور کیوں ہلاک کیا گیا؟ کس کس کو پتہ تھا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں