جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

گلے کے غدود میں سوزش: گلے کے غدود میں سوزش کے باعث مردانہ جرثومے بننے میں رکاوٹ آتی ہے

datetime 17  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

ہمارے معاشرے میں اگر کوئی جوڑا بے اولاد ہوتا ہے تو اس کا سب سے زیادہ الزام عورت کو دیا جاتا ہے حالانکہ بے اولادی صرف عورت کے باعث نہیں بلکہ مرد کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے جب کہ سائنسدانوں نے مردوں کے بانجھ پن کی کئی وجوہات کا پتہ چلایا ہے۔ گلے کے غدود میں سوزش: گلے کے غدود میں سوزش کے باعث مردانہ جرثومے بننے میں رکاوٹ آتی ہے اور بعض حالات میں مرد مکمل بانجھ پن کا شکار بھی ہوجاتا ہے۔ ٹیسٹیکلز میں خون کی روانی کا متاثر ہونا: سائنسی تحقیق کے مطابق ٹیسٹیکلز میں موجود خون کی روانی میں کمی کے باعث تولیدی جرثوموں کی افزائش نہیں ہوپاتی۔ ٹیسٹیکلز کا اپنی جگہ پر نا ہونا: ماہرین کے مطابق دوران حمل بچے کے ٹیسٹیکلز پیٹ میں تشکیل پاتے ہیں اور پیدائش سے کچھ عرصہ قبل ہی یہ اس کی مخصوص جگہ پر آتے ہیں، بعض بچوں میں ایک یا دونوں ٹیسٹیکلز ہی اپنی جگہ پر نہیں آپاتے جس کی وجہ سے بچے میں مختلف طبی پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں جن میں بانجھ پن بھی شامل ہے۔ ٹیسٹیکل کینسر: سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ٹیسٹیکیولر کینسر بھی مردانہ بانجھ پن کی ایک بڑی وجہ ہوتی ہے، کینسر کی دیگر اقسام کی طرح اس کا علاج بھی اسی وقت ممکن ہے جب اس مرض کی تشخیص ابتدائی سطح پر ہی کرلی جائے، کینسر کی یہ قسم میں ٹیسٹیکلز کو شدید متاثر کرتی ہے جس کی وجہ سے مرد ناصرف ہمیشہ کے لئے بانجھ پن کا شکار ہوجاتا ہے بلکہ حق زوجیت کی ادائیگی کی صلاحیت سے بھی محروم ہوجاتا ہے۔ ذیابیطس: جدید تحقیق کے مطابق ذیابیطس کا مرض بھی اسپرم کی افزائش پر اثر انداز ہوتا ہے۔ آپریشن یا چوٹ: کھیل کے دوران کسی حادثے یا آپریشن کے باعث ٹیسٹیکلز کو خون پہنچانے والی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے، جس سے تولیدی جرثوموں کی افزائش متاثر ہوسکتی ہے۔ جسمانی معذوری: پیشاب کی نالی میں رکاوٹ کے باعث بعض مردوں کا تولیدی مادہ حق زوجیت کے دوران اس کی اصل جگہ پر نہیں پہنچ پاتا جس کے باعث بھی جوڑا اولاد کی نعمت سے محروم رہ سکتا ہے۔ مسلسل زیادہ درجہ حرارت میں کام کرنا: وہ لوگ کو مسلسل زیادہ درجہ حرارت والے ماحول میں کام کرتے ہیں ان میں بھی بانجھ پن کے کیسز کی تعداد زیادہ دیکھی گئی ہے۔ آرام کی کمی، ذہنی دباؤ اور شراب کا استعمال: بانجھ پن کی اکثر کیسز نفسیاتی مسائل کے باعث بھی سامنے آتے ہیں جن کی وجوہات بہت زیادہ کام، بے آرامی اور شراب نوشی ہوتی ہے۔ کرائیوپریزرویشن: سائنسی اصطلاح میں کرائیوپریزرویشن اس پیچیدگی کو کہتے ہیں جو کیمیائی تابکاری کے باعث جسم کے خلیات، بافتوں یا کسی مخصوص عضو کو متاثر ہو، اس عمل کی وجہ سے بھی مرد بانجھ پن کا شکار ہوجاتے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…