جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

تین سالوں میں (ن) لیگ کی حکومت نے پانچ ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) اتنی شدید گرمی میں اس تعداد میں آنے کا ، مجھے عزت دینے کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ فیصل آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج خاص طور پر خواتین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور معذرت کرنا چاہتا ہوں جو لاہور اور اسلام آباد کے جلسے میں ان سے زیادتی ہوئی لیکن آئندہ کبھی بھی پی ٹی آئی کی خواتین پر کوئی ایک انگلی بھی نہیں اٹھا سکے گا۔ تحریک انصاف کی خواتین کے پاس جو آیا اسے ’’پھینٹا‘‘ لگایا جائے گا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزدورں، کسانوں ، صنعتکاروں، بزنس مینوں ، نوجوانوں کوخوش آمدید کہااور سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی میں موجودپی ٹی آئی کے ورکروں کو شاباش دی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بہت عظیم خواب کا نام ہے، پاکستان جب بنا تھا تو ساری دنیا کے مسلمانوں نے خوشیاں منائی تھیں کہ دنیا میں واحد ملک اسلام کے نام پر بنا ہے۔ میرے پاکستان کے خواب میں سارے انسان قانون کے سامنے برابر ہیں۔ میرے پاکستان میں سارے پاکستانیوں کیلئے ایک قانون ہو گا۔ تمام ذات پات کے انسانوں کیلئے ایک قانون ہو گا۔ البانیہ کے ایک شخص کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کی آزادی کا اعلان ہوا ہم نے ریڈیو پر سنا کہ اسلام کے نام پر ملک بنا، ہم نے مٹھائیاں بانٹھیں۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے ایک ایسا ملک بنانا ہے جو ساری دنیا کے اندر ایک مثال بنے گا۔ ایک ایسا ملک بنے گا جو مغرب بھی دیکھے گی تو تعریف کرے گی جس میں سچے اور بڑے کردار کے انسان ہوں گے۔ ایک عظیم ملک بنانے کیلئے مل کر جدوجہد کرنی پڑے گی۔ فیصل آباد پاکستان کا مانچسٹر تھا، صنعتی شہر اور مزدوروں کا شہر ہے۔ فیصل آباد کی وجہ سے پاکستان میں باہر سے ڈالر آتے تھے ، جب فیصل آباد ،کراچی کی طرح خوشحال ہوتا تو پاکستان خوشحال ہو جاتا تھا۔ آج فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری برے حالات میں ہے لوگوں باہر جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان بیچارے کو پیداوار کی قیمت نہیں مل رہی۔ نوجوان بیروزگار پھر رہے ہیں فیصل آباد میں سب سے زیادہ بیروزگاری ہے جس کی وجہ سے فیصل آباد میں جرائم بھی سب سے زیادہ ہیں۔ سردیوں میں گیس نہیں ہوتی ، گرمیوں میں بجلی نہیں ہوتی، قیمتیں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں۔ دالوں کی قیمتیں پچاس فیصد بڑھ چکی ہیں، دودھ کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔ بیس سال سے کہہ رہا ہوں کہ جب تک اس ملک میں سیاستدان کرپشن بند نہیں کریں گے ہمارا کوئی مستقبل نہیں۔ بیس سال سے کہہ رہا ہوں کہ سیاستدان صرف پیسہ بنانے کیلئے اقتدار میں آتے ہیں ۔ میرا منہ بند کروانے کیلئے مجھ پر ذاتی حملے کئے گئے ،میری بیوی پر الزامات لگائے گئے، ٹائلوں کی سمگلنگ کا کیس بنایا گیا۔ میرے منہ بند کروانے کیلئے شوکت خانم ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔ جب وزیراعظم، وزیر کرپشن کرینگے تو نیچے والوں کو کیسے روکیں گے۔ کرپٹ انسان کرپٹ کا احتساب نہیں کر سکتا۔ بلوچستان میں ایک فنانس سیکرٹری پکڑا گیا جس کے گھر میں 68 کروڑ روپے کیش پڑا ہوا تھا۔ ایک سرکاری ملازم کے گھر میں 68 کروڑ روپے کس کا تھا؟ یہ عوام کا پیسہ تھا، عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ تھا۔ ڈیزل کے اوپر 98 فیصد، پٹرول کے اوپر 50 فیصد ٹیکس غریب عوام سے لیا جاتا ہے اور یہ تمام ٹیکسز غریب عوام سے لئے جاتے ہیں اور عیاشیاں سیاستدان کرتے ہیں۔ غربت بڑھ رہی رہے ، کرپشن ملک کو کھوکھلا کر رہی ہے ، ملک چلانے کیلئے پیسہ نہیں ہے، پیسہ باہر بھیج کر آف شور کمپنیاں بنائی جاتی ہیں۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ ہم فیصل آباد اور انڈیا سے صنعتی میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتے۔ کرپشن جب تک نہیں ختم کریں گے یہاں سرمایہ کاری نہیں ہو سکتی، نہ نوکریاں ملیں گے، نہ غربت ختم ہو گی اور نہ ہی ملک چلے گا۔ اس وقت بھی ملک قرضے پر چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز چھ ارب روپیہ پاکستان قرضہ لیتا ہے۔ پچھلے پانچ سال میں پاکستان پانچ ہزار ارب روپے کا قرض اٹھا چکا ہے۔ تین سالوں میں (ن) لیگ کی حکومت نے پانچ ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا اور یہ غریب عوام سے ٹیکسوں کی صورت میں وصول کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…