ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

خواتین کن مردوں میں زیادہ دلچسپی لیتی ہیں؟ ماہرین کی نئی تحقیق نے سب کو حیران کر دیا

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) ایک تحقیقی سروے سے ثابت ہوا ہے کہ داستان گو، کہانیاں بنانے والے یا لفاظی کرنے والے مرد خواتین کے لیے پرکشش ثابت ہوتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف نیویارک بفیلو نے 388طالب علموں کا سروے کیا

جن میں 55فیصد طالبات شامل تھیں۔ خواتین کے مطابق مقررحضرات اور داستان گو مرد معاشرے میں ایک بلند مقام رکھتے ہیں خواہ وہ کم پرکشش اور عام وضع قطع کے ہی حامل کیوں نہ ہوں۔اس سروے میں خواتین کو مردوں کے لکھے گئے بیان کے تحت ان کو پسند یا نہ پسند کرنے کا اختیار دیا گیا اور مرد کی تصویر کے ساتھ اس کی داستان گوئی کی صلاحیتوں کا ذکر بھی کیا گیا تھا جب کہ دیگر کوائف میں ایسے مرد شامل تھے جن میں کہانی سازی کی صلاحیت کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے برعکس مردوں کو کوئی پرواہ نہیں تھی کہ کوئی خاتون یا لڑکی کہانیاں بیان کرسکتی ہے یا نہیں۔اب اس سروے کے دوسرے مرحلے میں شرکا سے پوچھا گیا کہ ان کے سامنے جن خواتین و حضرات کے کوائف ہیں ان میں سے کون کون اچھے شوہر یا بیوی ثابت ہوسکتے ہیں اور ان کے اسٹیٹس کو نمبردے کردرجہ بندی کرنے کو بھی کہا گیا۔ سروے میں اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ مرد ہو یا خواتین دونوں نے ہی کہانی گو خواتین و حضرات کو دیگر کے مقابلے میں زیادہ پسند کیا۔ خصوصا خواتین نے بھی کہانی کہنے والے مردوں میں زیادہ دلچسپی لی، تقریرکا فن بھی خواتین کو متاثرکرتا ہے کیونکہ ان کے خیال میں ایسے مرد زیادہ بلند مرتبہ ہوتے ہیں۔اس سروے سے ایک ارتقائی پہلو بھی سامنے آیا ہے کہ کہانیاں سنانا اور داستان گوئی انسان کی ازلی عادت ہے۔ یہ اپنائیت اور لیڈرشپ کے خواص کو بھی ظاہرکرتی ہے۔ دوسری جانب یہ کسی انسان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…