جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

تبدیلی کے نعرے دم توڑ گئے،آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ عمران خان نے اعلان کردیا

datetime 18  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد(این این آئی) تبدیلی کے نعرے دم توڑ گئے،آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ عمران خان نے اعلان کردیا،پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے آئندہ وزیر اعظم ہونگے اور انکی سربراہی میں آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی آئندہ حکومت بنائے گی۔ آزاد کشمیر کو شیڈول دیا جائے گا کیونکہ پینتالیس فیصد لوگ بیرون ملک سے یہاں سرمایہ بھیجتے ہیں،مقبوضہ کشمیر کا بھی اپنا شیڈول بنک ہے،مظفر آباد کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور سوئی گیس دی جائے گی،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے وزیر اعظم ہونگے،اور آزاد کشمیر میں احتساب کی نگرانی میں خود کرونگا، کشمیر ی عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کاپورا حق حاصل ہے، اسی لئے ہم نے کہا کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور آزاد کشمیر کے فیصلے آزاد کشمیر میں ہو نگے، آئندہ انتخابات میں ہم پورا زور لگائیں گے تاکہ آزاد کشمیر کے لوگوں کوانکے حقوق دلواسکیں اور آئندہ انتخابات میں یہاں ایسی حکومت بنے جو کرپٹ لوگوں سے پاک ہو، لہٰذا آزاد کشمیر میں تبدیلی کیلئے آپ لوگ میرا ساتھ دیں،کشمیریوں کا کیس عمران خان ہر فورم پر خود لڑے گا،پی ٹی آئی کشمیر کے صدر وآزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اگر چہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں ابھی دو ماہ باقی ہیں لیکن آج آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آبادمیں اتنی بڑی تعداد میں جلسہ میں عوام کی شرکت سے ریفرنڈم ہو چکا ہے کہ آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی بنانے جا رہی ہے۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ کوٹلی کا جلسہ بڑا تھا یہ مظفر آباد کا لیکن آج خواتین کی جتنی بڑی تعداد جلسہ میں شریک ہے اس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ واقعی مساوی حقوق کی مستحق ہیں۔ وعدہ کرتا ہوں کہ اسمبلی اور سرکاری ملازمتوں میں ان کا کوٹا مقرر کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن والے یہ تاثر دے رہے تھے کہ پاکستان میں ہماری حکومت ہے اس لئے آزاد کشمیر میں بھی ہماری حکومت بنے گی۔ لیکن آج وہ دیکھ لیں کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کا سونامی آ چکا ہے اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں تبدیلی لائے گی۔ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی اور اسکے بعد پاکستان میں بھی مڈٹرم الیکشن ہو نگے اور پاکستان میں عمران خان وزیر اعظم ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پی ٹی آئی کشمیر کے زیر اہتمام ایک بہت بڑے اور تاریخی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام سے جہانگیر خان ترین غلام سرور خان،خواجہ فاروق احمد، ظفر انور،سردار امتیاز خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔آزاد کشمیر میں آج سے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کا آغاز ہو چکا ہے لہٰذا کارکن پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے کمپین شروع کرنے کے لئے میدان عمل میں نکل پڑیں۔میں اعتماد سے کہتا ہوں کہ آئندہ حکومت پی ٹی آئی کشمیر کی ہوگی اور کارکن حکومت بنانے اور چلانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں یہاں آزادی کے بیس کیمپ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور ہم وہاں کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ میں نے اقوام متحدہ کے سامنے نیویارک میں، لندن میں ٹرائفلگر اسکوائر، ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ، ویمبلے اسٹیڈیم اور یورپ میں ملین مارچز کیے میں وعدہ کرتا ہوں کہ مودی دنیا میں جہاں جہاں بھی جائے گا اس کا پیچھا کیا جائے گا۔بیرستر سلطان محمود چوہدری نے کہاس کہ میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں انٹرنیشنل مانیٹرنگ کو انٹدپینڈنٹ مانیٹرنگ کی دعوت دیتا ہوں تاکہ آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات غیر جانبدارانہ اور منصفانہ ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر مظفر آباد کو صحیح معنوں میں دارالحکومت بنائیں گے۔ مظفر آباد مینں عالمی معیار کا ائیرپورٹ، شیڈول بنک اور عوام کے دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو شیڈول دیا جائے گا کیونکہ پینتالیس فیصد لوگ بیرون ملک سے یہاں سرمایہ بھیجتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کا بھی اپنا شیڈول بنک ہے۔مظفر آباد کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور سوئی گیس دی جائے گی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے وزیر اعظم ہونگے۔اور آزاد کشمیر میں احتساب کی نگرانی میں خود کرونگا۔ کشمیر ی عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کاپورا حق حاصل ہے۔ اسی لئے ہم نے کہا کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور آزاد کشمیر کے فیصلے آزاد کشمیر میں ہو نگے۔ آئندہ انتخابات میں ہم پورا زور لگائیں گے۔ تاکہ آزاد کشمیر کے لوگوں کوانکے حقوق دلواسکیں اور آئندہ انتخابات میں یہاں ایسی حکومت بنے جو کرپٹ لوگوں سے پاک ہو۔ لہذا آزاد کشمیر میں تبدیلی کے لئے آپ لوگ میرا ساتھ دیں۔کشمیریوں کا کیس عمران خان ہر فورم پر خود لڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…