میڈیکل ماہر نے وہ مشورہ دے دیا جو شادی شدہ افراد کو شاید انتہائی ناگوار گزرے

10  فروری‬‮  2015

برطانیہ کے ایک مشہور سائنسدان نے شادی شدہ جوڑوں کو صحت اور اچھی نیند کیلئے ایک ایسا مشورہ دے دیا ہے کہ جسے سن کر اکثر جوڑے گھبرا گئے ہیں۔ڈاکٹر نیل سٹینلے نے یہ متنازعہ دعویٰ کر دیا ہے کہ میاں بیوی کا ایک ہی بیڈ پر سونا ان کی نیند کی خرابی، صحت کی خرابی، گھر پر جھگڑوں اور گھر میں بے سکونی کی اہم وجہ بن چکا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ زمانہ وسطیٰ کے مغرب اور قدیم یونان اور روم میں یہ رواج عام تھا کہ جوڑے علیحدہ علیحدہ بستر پر سوتے تھے اور عروسی بیڈ کا استعمال محض قربت کیلئے کیا جاتا تھا۔ ان کی حالیہ تحقیق کے مطابق رات کو اکٹھے سونا خراٹوں، ہلنے جلنے، نیند میں بڑبڑانے یا ضروری حاجات کیلئے اٹھنے جیسی باتوں کی وجہ سے میاں بیوی دونوں کیلئے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ رات کو دونوں میں سے ایک کی وجہ سے دوسرا بھی پریشان ہوتا ہے اور اس پریشانی کی شرح تقریباً 50 فیصد پائی گئی ہے۔ نیند کی خرابی، ذہنی دباﺅ، جھگڑوں اور صحت کے مسائل کو بھی جنم دیتی ہے۔ ڈاکٹر سٹینلے کا کہنا ہے کہ جو جوڑے اکٹھے سونے سے بہت خوش ہیں وہ اس طریقے کو جاری رکھ سکتے ہیں مگر جو اپنی ازدواجی زندگی میں پریشانی کا شکار ہیں وہ ایک دفع علیحدہ علیحدہ سونے کا طریقہ ضرور آزمائیں، یقینا انہیں فائدہ ہو گاہ



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…