ملتان (این این آئی) گرمی بڑھنے سے ملتان کے شہریوں میں پیٹ کے امراض میں اضافہ ہو گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر متعدد افراد بیمار ہو رہے ہیں محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان میں پیٹ کے امراض کے باعث مختلف ہسپتالوں میں149مریض لائے جا چکے ہیں اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریضوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جن کو گرمی کے باعث پیٹ کے مختلف امراض لاحق ہیں تاہم تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز تک ملتان میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے اس لئے شہریوں کو چاہئے کہ وہ ٹھنڈے مشروبات اور پانی کا استعمال یقینی بنائیں اور فروٹ کو بھی اپنی خوراک کا حصہ بنائیں ۔