پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کنواری بھینس کے ہاں ‘ننھے مہمان’ کی آمد،مگر کیسے

datetime 18  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ میں ایک گائے نے وہ کام کر دیا ہے کہ جس کی کوئی بھی اس سے توقع نہیں کر رہا تھا۔ بکنگھم شائر سے تعلق رکھنے والی خاتون لز رابنسن نے اپنے خاوند اور بہن کے ساتھ مل کر ایک فارم بنا رکھا ہے جہاں وہ گائیں پالتے ہیں اور پھر انہیں گوشت کیلئے فروخت کرتے ہیں۔ چونکہ وہ نسل کشی نہیں کرتے لہٰذا ان کے فارم پر بیل کی ضرورت نہیں ہے اور یہاں صرف گائیں رکھی جاتی ہیں۔ لز کہتی ہیں کہ انہیں اچانک نصف شب کے قریب باڑے میں سے کچھ آوزیں آئیں تو وہ اور ان کے خاوند وہاں پہنچے اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ایک گائے بچھڑے کو جنم دے رہی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی گائیں کبھی باڑے سے باہر نہ گئی تھیں اور نہ ہی وہاں کبھی کوئی بیل لایا گیا تھا۔ ڈیکسٹر نامی گائے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس میں کوئی ایسے آثار بھی نظر نہ آئے جن سے توقع کی جا سکتی تھی کہ وہ بچھڑے کو جنم دے گی۔ لز کہتی ہیں کہ یہ گائے بھی دیگر چھ گائیوں کے ساتھ لائی گئی تھی اور فارم کے ملازمین بھی حیران ہیں کہ یہ کیا ہوا۔ لز اور ان کا سٹاف تاحال معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے مگر ابھی تک بچھڑے کی پیدائش کا معمہ حل نہیں ہو سکا۔ ننھے بچھڑے کو فارم میں لگائے گئے پھولوں کی نسبت سے ”پیٹل“ کا نام دیا گیا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…