جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم محمد نواز شریف تاجکستان دورہ پر روانہ ، کیوں گئے ہیں؟ عوام کیلئے خوشی کی خبر

datetime 11  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف بدھ کی صبح تاجکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔ جہاں وہ بجلی کے منصوبہ ”کاسا 1000“ کے آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان یہ دورہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کی دعوت پر کررہے ہیں ۔وفاقی وزیر پانی و بجلی اور دفاع خواجہ محمد آصف، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور سینئر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔ شریک ممالک اور دیگر فریقین کے رہنماﺅں کی بھی ”کاسا 1000“ کے آغاز کی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ ”کاسا 1000“ منصوبہ کے تحت تاجکستان اور کرغزستان موسم گرما کے دوران ایک ہزار میگاواٹ بجلی پاکستان کو اور 300 میگاواٹ بجلی افغانستان کو مہیا کریں گے۔ یہ منصوبہ 2018ءتک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ منصوبہ کے تحت خریدی جانے والی بجلی سے موسم گرما میں پاکستان کو بجلی کی کمی دور کرنے میں مدد ملے گی، اس عرصہ میں تاجکستان میں فاضل پن بجلی دستیاب ہوتی ہے اور اس طرح یہ منصوبہ سب کیلئے سود مند ثابت ہو گا۔ ”کاسا 1000“ منصوبہ اپنے نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور کرغزستان کو بجلی کے گرڈ سے منسلک کرے گا۔ یہ منصوبہ علاقائی ہم آہنگی میں بھی معاون ہو گا جو خطہ کی اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف دورہ کے دوران تاجکستان کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے جس میں تجارت، توانائی، دفاعی تعاون سمیت وسیع تر دوطرفہ امور پر بات چیت ہو گی۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…