ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پاناما لیکس،وزیراعظم نوازشریف نے بالآخر دلیرانہ فیصلہ کرہی لیا،دبنگ اعلان

datetime 10  مئی‬‮  2016 |
Pakistan's former Prime Minister Nawaz Sharif addresses party workers in Lahore, Pakistan on Monday, May 20, 2013. Pakistan’s presumptive prime minister called for peace talks with Taliban militants at war with the government Monday, potentially charting a course that could put him at odds with the country’s powerful army. Sharif said terrorism was one of the most serious problems plaguing the country and any offer by the Pakistani Taliban to talk “should be taken seriously.” (AP Photo/K.M. Chaudary)

اسلام آباد (این این آئی ) قومی اسمبلی میں دوسرے روز بھی اپوزیشن نے وزیراعظم نواز شریف کے ایوان میں نہ آنے پر احتجاچ کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا جبکہ وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید نے ایوان کو بتایا کہ وزیراعظم چمعہ کو اجلاس میں شرکت کریں گے۔ منگل کو اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا تو ایوان میں صرف 32 اراکین موجود تھے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے وزیراعظم نوازشریف کی عدم موجودگی پر اجلاس شروع یوتے ہی ایوان سے واک آؤٹ کر دیا جس پر سپیکر نے وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر کو اپوزیشن کو منانے کے لئے بھیجا جو اپوزیشن کو ایوان میں واپس لے آئے ایوان میں واپسی پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ نمائندہ فورم ہے اور ہر معاملے پر بات کرنے کے لئے اس سے بہتر کوئی اور جگہ نہیں۔ پانامہ لیکس میں آج مزید 250 لوگوں کے نام آئے ہیں ہم نے کل بھی انتظار کیا آج بھی کریں گے اور آئندہ بھی کریں گے کہ وزیراعظم ایوان میں آئیں اور اس معاملے پر وضاحت کریں ہم چاہتے ہیں کہ وزیراعظم کی فیملی کے نام جو بار بار آرہے ہیں اس داغ کو صاف کریں وہ یہاں آئیں اور 1985 سے لے کر آج تک کے اپنے اثاثے ظاہر کریں اور بتائیں کہ ہم نے اتنا کمایا اور اتنا ٹیکس دیا اس اس کاروبار یا طریقے سے ہم نے پیسہ کمایا خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے ایوان میں نہ آنے سے حکومتی ارکان بھی نہیں آرہے ۔ اپوزیشن کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ہم ہر حال میں وزیراعظم کو سنیں گے اور ہم بہت تحمل سے وزیراعظم کو سنیں گے کوئی شورشرابہ نہیں ہو گا کوئی پرانی تاریخ دہرائی نہیں جائے گی ہم واک آؤٹ کر رہے ہیں اور ہمیں جب وزیراعظم کے ایوان میں آنے کی خبر ملے گی ہم فورا ایوان میں آ جائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف تیسری بار اس ایوان کے رکن بنے ہیں انہیں یہاں آنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں مگر دونوں اجلاس شروع ہونے سے پہلے کچھ مطالبات آئے جس پر کمیشن کے لئے ٹی او آرز بنائے گئے وزیراعظم نے اپنی زمہ داری ادا کی اور کمیشن کی تشکیل کے لئے خط بھی لکھ دیا اور وہ کمیشن بننے کے بھی منتظر ہیں کہ وہ وہاں اپنی صفائی دیں اور بے گناہی بھی ثابت کریں وزیر اطلاعات نے کہا کہ کل سے اپوزیشن کا مطالبہ ہے وزیراعظم یہاں آ کر بات کریں کمیشن میں انکی دلچسپی نہیں انہوں نے کہا کہ آج قومی سلامتی کے لوگوں سے وزیراعظم کی ملاقات ہے اور کل وزیراعظم نے تاجکستان جانا ہے اس لئے وزیراعظم جمعہ کو ایوان میں آکر اپوزیشن کی تمام باتوں کا جواب دیں گے لہذا اپوزیشن جمعہ تک اپنا واک آؤٹ ختم کر دے اس پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن جمعہ تک انتظار کرے گی اب ہم جمعہ کو ہی ایوان میں آئیں گے اپوزیشن کے واک آوٹ کے بعد پی ٹی آئی کے رکن نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر سپیکر نے کورم پورا ہونے تک اجلاس کی کارروائی ملتوی کر دی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…