اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قیام پاکستان سے قبل پاکستان کے بڑے شہروں کے دلچسپ نام جو پاکستان کے وجود آنے کے بعد تبدیل کر دیئے گئے۔ حیدر آباد کا پرانا نام نیروں کوٹ،کوئٹہ کا شال کوٹ،جیکب آباد کا خان گڑھ،سیالکوٹ کا سلوان کوٹ، اٹک کا کیمبلپور، فیصل آباد کا لائل پور، ساہیوال کا مونٹگمری، بن قاسم کا پپری، مسلم باغ کا ہندو باغ، پاکپتن کا اجودھن پور، اسلام آبا دکا راج شاہی، کراچی کا کلانچی، لاہور کا محمود پور، ژوب کا فورٹ سنیمارس، پشاور کا پرشا پورجبکہ سوات کا پرانا نام رودھیانا تھا۔ زیادہ تر شہروں کے نام سکھوں یا ہندوؤں کے نام پر ہونے کے باعث تبدیل کئے گئے ۔ واضح رہے کہ ان ناموں کا استعمال زیادہ تر ہندو کرتے تھے۔ اس کے برعکس انڈیا کے کئی اہم شہروں کے نام آج بھی مسلمانوں کے نام پر ہیں ان میں الہ ٰ آباد، حیدر آباد، احمد آباد اور مشہور مسلمان مغل بادشاہ اورنگزیب کے نام سے منسوب اورنگزیب روڈ بھی موجود ہے ۔