اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس نے علی حیدر گیلانی کو کواپس لانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں(آج) بدھ کو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور لایا جائے گا اور ان کے بھائی بھی ساتھ جائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے، افغان حکومتی ترجمان نے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی اطلاع دی اور صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب ان کا پیغام ملا۔ اس وقت بگرام میں ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے اور بتایا گیا ہے کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ سفر کرنے کے قابل ہیں۔سرتاج عزیز نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس نے علی حیدر گیلانی کو واپس لانے کے احکامات جاری کر دیئے اور اس مقصد کیلئے خصوصی طیارے افغانستان بھیجا جائیگا جس میں علی حیدر گیلانی کے بھائی بھی جائیں گے۔