نیویارک(نیوز ڈیسک)نز لے زکام کے حالیہ لہر نے سب کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اگر آپ اس بیماری سے محفوظ رہنا چاہتے تو باقاعدگی سے انار کا جوس پیئیں۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق انار کا جوس نزلے زکام سے محفوظ رکھتا ہے۔ طبّی ماہرین کے مطابق انار کا جوس جسم میں ایسے اجزاءپیدا کرتا ہے، جو نزلے زکام کے خلاف قوتِ مدافعت کو بڑھاتے ہیں اور اس کے وائرس کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو لوگ زکام کا شکار ہو جائیں انہیں اس سے نجا ت کے لیے 4سے 5دن تک متواتر انار کا 2گلا س جوس پینا چا ہیے۔