پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور میں اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اکرم د رانی بنی گالہ بہت دور ہے ، پرسوں بنوں آ رہا ہوں، دیکھتا ہوں کیا کروں گے؟ کے پی کی میں اکثریت ہماری ہے،اکرم درانی میں گناہگار انسان ہوں پر تم سے بہتر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن بار بار کہتا ہے کہ عمران یہودیوں کا ایجنٹ ہے، مولانا صاحب آپ کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو ایجنٹ کی ضرورت کیوں پڑی۔ پاکستان کے ساتھ جو آپ لوگ ظلم کر رہے ہیں وہ سازش یہودی بھی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن جنرل مشرف، آصف زرداری اور نواز شریف تینوں حکومتوں کے ساتھ مل کر چلتا رہا۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کا وزیراعظم یہودی بن جائے تو مولانا فضل الرحمن اس کا بھی وزیر بن جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کی سیاست کے کھیل ختم ہو چکے ہیں۔ اپنے خطاب کے دوران میاں نواز شریف کے بارے میں انہوں نے کہا کہ آپ کو نیا پختونخواہ نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سڑک بنانے یا ایک پاور پلانٹ بنانے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ جرمنی اور جاپان میں دوسری جنگ عظیم کے بعد ایک بلڈنگ، ایک پل نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ قومیں سڑک بنانے سے نہیں بنتیں بلکہ ان کی مدد ، خدمت اور روزگار دینے سے بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیومن ڈویلپمنٹ ہو گی تو سڑکیں، پل خود بخود بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے الیکشن کمیشن، نیب اور ایف آئی اے کو قابو کر لیا اور نادرا کو بھی کنٹرول کر لیا ، پی ٹی آئی کے سوا ساری اپوزیشن کو کنٹرول کر لیا لیکن اللہ نے پانامہ پیپرز نکال کر نواز شریف کے بچوں کے نام سے کمپنیز نکلیں اور ان کمپنیز سے اربوں روپے کی لندن میں جائیدادیں خریدی گئیں۔ میرا کام پبلک کا پیسہ چوری ہونے پر نشاندہی کرنی ہے۔ نواز شریف جوابدہ ہیں لندن میں مہنگی مہنگی جائیداد آپ نے کدھر سے خریدی۔ برطانیہ کے ڈیوڈ کیمرون نے اپنے جائیداد اور ٹیکسز پارلیمنٹ کے سامنے لے کر آیا ، آئس لینڈ کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیا۔ عمران خان نے کہا کہ چالیس ڈگری کی گرمی میں میرے ٹائیگر کھڑے ہیں جبکہ نواز شریف کے خطابوں کے دوران تمبوؤں میں ایئرکنڈیشنڈ لگائے جاتے ہیں۔ مہاتیر محمد مسلمانوں کے عظیم لیڈر ہیں۔ مہاتیر محمد سے میں نے پوچھا کہ آپ نے ملائیشیا کو عظیم ملک کیسے بنایا تو انہوں نے کہا کہ سب سے ضروری چیز یہ ہے کہ آپ کا جو لیڈر ہو وہ ایماندار ہو۔ انہوں نے کہا کہ جب لیڈر ایماندار ہوتا ہے اس ملک میں بڑی کرپشن نہیں ہوتی اور چھوٹے پیمانے کی کرپشن ملک کو تباہ نہیں ہوتی لیکن جب آپ کا لیڈر کرپٹ ہوتا ہے تو ملک تباہ ہو جاتا ہے۔
عمران خان کا پشاور میں جلسہ سے خطاب
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سننے والا سپریم کورٹ کا بینچ ...
-
راولپنڈی، شیر چڑیا گھر سے بھاگ کر آبادی میں داخل ہو گیا
-
بیوہ کو تاحیات پنشن ملے گی، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
ٹی وی پروگرام کے دوران کامران شاہد اور سینیٹر افنان اللہ میں تلخ جملوں کا ...
-
مظفر آباد’ بھارتی خفیہ ایجنسی کو جی پی ایس لوکیشن دینے کے الزام میں ایک ...
-
برسلز میں آرمی چیف نے کوئی انٹرویو دیا نہ ہی کسی معافی کا ذکر کیا،سینئرصحافی ...
-
ماہرین نے بجلی کے بل کم کرنے کا راز بتا دیا
-
عالمی شہرت یافتہ معروف امریکی جج فرینک کیپریو دنیا سے رخصت ہو گئے
-
بارشوں کے باعث اسکول کی ایک ہفتہ تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن وائرل
-
محکمہ موسمیات کی 23اگست سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
-
پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سننے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل
-
راولپنڈی، شیر چڑیا گھر سے بھاگ کر آبادی میں داخل ہو گیا
-
بیوہ کو تاحیات پنشن ملے گی، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
ٹی وی پروگرام کے دوران کامران شاہد اور سینیٹر افنان اللہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
-
مظفر آباد’ بھارتی خفیہ ایجنسی کو جی پی ایس لوکیشن دینے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
-
برسلز میں آرمی چیف نے کوئی انٹرویو دیا نہ ہی کسی معافی کا ذکر کیا،سینئرصحافی نے غیرذمہ داری کامظاہر...
-
ماہرین نے بجلی کے بل کم کرنے کا راز بتا دیا
-
عالمی شہرت یافتہ معروف امریکی جج فرینک کیپریو دنیا سے رخصت ہو گئے
-
بارشوں کے باعث اسکول کی ایک ہفتہ تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن وائرل
-
محکمہ موسمیات کی 23اگست سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
-
پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی
-
عامر خان لوگوں سے 25، 25 روپے مانگ رہا ہے
-
لاہور ہائیکورٹ : 80 سال بعد بہن کی اولاد کو جائیداد میں حصے دینے کا فیصلہ کالعدم