اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ذیابیطس دنیا میں تیزی سے عام ہوتا ہوا ایسا مرض ہے جسے خاموش قاتل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ یہ ایک بیماری کئی امراض کا باعث بن سکتی ہے اور حیرت انگیز طور پر ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار 25 فیصد افراد کو اکثر اس کا شکار ہونے کا علم ہی نہیں ہوتا۔تاہم اگر آپ اکثر بلڈ شوگر کو چیک کراتے رہتے ہیں اور ہر بار اس میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے تو یہ آگے بڑھ کر آپ کو ذیابیطس کا مریض بھی بناسکتا ہے۔تاہم یہاں کچھ ایسی غذائیں، ورزشیں اور دیگر طریقے بتائے جارہے ہیں جو بلڈ شوگر کی سطح کو صحت مند لیول پر لانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔سبزیوں، مچھلی اور پھلوں سے بھرپور غذا سے لطف اندوز ہومختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ اس وقت 21 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جب لوگ پھل، سبزیوں، نٹس، مچھلی، اجناس (گندم، جو وغیرہ) اور زیتون کے تیل کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں۔ مچھلی اور مرغی کے گوشت کا استعمال مسلسل کرنا چاہئے تاہم سرخ گوشت، مکھن یا میٹھی اشیائ کو کبھی کبھار ہی کھانا چاہئے۔ پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذائیں بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتی ہیں جبکہ زیتون کا تیل سوجن کا خطرہ کم کرتا ہے۔
انگور اور بیریز کا استعمال
انگور اور اسٹرابری میں موجود جز اینتھوسیان بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک نئی برطانوی تحقیق جو نوروچ میڈیکل اسکول کے تحت ہوئی، کے مطابق روزانہ کچھ مقدار میں انگور یا بیریز کا استعمال بلڈ شوگر پر ویسے ہی اثرات مرتب کرتا ہے جو جسمانی وزن میں کمی سے مرتب ہوتے ہیں۔
ناشتہ سے منہ نہ موڑیں
اگر آپ اکثر صبح کی پہلی غذا کو چھوڑ دیتے ہیں تو اس بات کے امکانات بہت زیادہ ہیں کہ آپ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار ہوجائیں۔ ناشتہ کرنے سے دن بھر کے لیے بلڈ شوگر کو مستحکم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔امریکا کی مینی سوٹا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق ناشتہ دلیے یا دیگر صحت مند چیزوں پر مشتمل ہو تو زیادہ بہتر ہے، بہت زیادہ چکنائی والا ناشتہ بھی بلڈ شوگر کے لیے اتنا ہی نقسان دہ ہے جتنا ناشتہ کرنا۔
ورزش کو عادت بنالیں
جو لوگ ورزش (چہل قدمی، جاگنگ یا کسی بھی قسم کی جسمانی سرگرمی کم از کم ڈھائی گھنٹے فی ہفتہ) اور جسمانی مضبوطی کی تربیت کو عادت بنالیتے ہیں ان میں ذیابیطس کا خطرہ بھی ورزش سے دور بھاگنے والوں کے مقابلے میں ایک تہائی حد تک کم ہوتا ہے۔ ورزش کے بعد آپ کے پٹھوں میں دوران خون سے زیادہ گلوکوز جاتی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ آپ جتنے فٹ ہوتے ہیں انسولین کے نظام میں اتنی ہی بہتری آتی ہے۔
زیادہ بیٹھنے سے گریز
بیس منٹ تک بیٹھنے کے بعد دو منٹ کی چہل قدمی کو اپنی عادت بنالینا ذیابیطس کی روک تھام کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ ایک نئی برطانوی طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تھوڑی دیر بیٹھنے کے بعد چلنے کی عادت کو اپنالینے سے کھانے کے بعد آپ کا بلڈ شوگر بہت زیادہ بڑھنے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
اپنی ادویات کا جائزہ لینا
مختلف امراض کے لیے ادویات جیسے دمہ کنٹرول کرنا، کولیسٹرول لیول میں کمی لانے اور بلڈ پریشر کو کم کرنے والی ادویات بھی بلڈ شوگر کو اوپر کی جانب لے جاسکتی ہیں۔ اگر ان ادویات کے استعمال کے ساتھ بلڈ شوگر میں اضافہ ہورہا ہو تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرکے دیگر ادویات کے بارے میں رائے لے جو آپ کے امراض کا علاج بغیر کسی مضر اثرات کے کرسکیں
شوگر کو صحت مند لیول پر رکھنے کے 6آسان طریقے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا،عمران خان کا جیل میں کیا شیڈول ہے؟انجینئر محمد علی...
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
نابینا قلی کی بیٹی کی مدد سے سامان اُٹھانے کی وائرل ویڈیو پر وزیر ریلوے کا بڑا اعلان
-
سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی آفر ٹھکراکر مثال قائم کردی
-
شکرپڑیاں میں ہو نے والی میوزیکل نائٹ میںانتہائی افسوسناک واقعہ
-
متحدہ عرب امارات میں ییلو الرٹ جاری
-
بگ بیش لیگ: حارث رؤف جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے
-
ملک بھر میں بینکس بند رہیں گے
-
پولیس آفیسر کی گھر لائی خاتون سے زیادتی
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
-
صارفین کے میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر اوسط بلز چارج کرنے پر ریلیف دینے کا فیصلہ
-
مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
-
طلاق کے بعد نیا ہنگامہ، عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کا بیان سامنے آ گیا
-
ٹیکنو نے قسط بازار 2025 میں آسان قسطوں پر سمارٹ فونز کی پیشکش متعارف کروادی















































