بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

آنکھ کے موتیے کا بغیر آپریشن کا علاج در یافت

datetime 9  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آنکھوں کی بیماری موتیا بند سے ہر سال سینکڑوں افراد بینائی کی کمزوری اور اندھے پن کا شکار ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک موتیا بند کی بیماری کا واحد علاج صرف آپریشن ہی تھاجس کی مدد سے آنکھ کا متاثرہ لینز ہٹا کر اس کی جگہ مصنوعی پلاسٹک کا بنا ہوا لینز لگایا جاتا تھا۔تاہم اب سائنسدان آنکھوں کی بیماری موتیا بند کا سرجری کے بغیرعلاج دریافت کر چکے ہیں۔موتیا بند کے علاج کیلئے آنکھوں میں استعمال کیے جانے والے قطرے ایجاد کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آنکھ میں قطروں کا استعمال آپریشن کے مقابلے میں قدرے سستا طریقہ علاج ہے۔اس معجزاتی تھراپی میں ایک ایسا کیمیکل استعما ل کیا گیا ہے جو بینائی کو دھندلا کرنے والے پروٹین کے ذرات کو اکٹھا ہونے سے روکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق تجربات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ 65سال کی عمر کے تقریباً 2.5ملین افراد کا علاج اب بغیر آپریشن آئی ڈراپس کے استعمال سے ممکن ہو سکے گا۔برطانوی طبی ماہرین کے مطابق مذکورہ طریقہ علاج سے سینکڑوں اندھے پن کا شکار افراد کی بینائی واپس آچکی ہے۔ڈرہم یونیورسٹی کے ماہر امراض چشم پروفیسر رائے قوئینلین کے مطابق اس طریقہ علاج کے دریافت ہونے سے دنیا بھر میں موجود لاکھوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوتے افراد کو امید کی ایک نئی کرن نصیب ہوئی ہے۔واضح رہے برطانیہ میں ہر سال تقریباً300,000موتیا بند کے مرض میں مبتلا افراد کا آپریشن کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…