باغ(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما راجہ نسیم انتقال کر گئے جس کے بعد پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے 12مئی کو بنوں میں ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔راجہ نسیم کا تعلق آزاد جموں کشمیر سے تھا اور وہ ماضی میں مسلم لیگ ن کے رکن بھی رہے اور پھر حکمران جماعت چھوڑتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے پشاور جلسے کے بعد بنوں میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم راجہ نسیم کی وفات کی وجہ سے پی ٹی آئی جلسے کا اعلان اب بعد میں کرے گی۔
سابق وزیر آزادکشمیر اور پی ٹی آئی رہنما کرنل (ر) راجہ نسیم کی موت کا غم ان کے خاندان کے ساتھ ساتھ ان کے چاہنے والوں سے بھی برداشت نہ ہوسکا۔ کرنل نسیم کے جانشین پر بھی دل کا دورہ پڑ گیا،کرنل نسیم کی وفات سے جہاں پوراآزادکشمیر سوگ میں ڈوبا ہوا ہے وہیں ان کے چاہنے والے بھی غم میں شدید نڈھال ہیں۔ کرنل نسیم کے جانشین راجہ ذوالفقار نے جب کرنل کی موت کی خبر سنی تو انہیں بھی دل کا دورہ پڑ گیا ۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منقتل کردیا گیا۔