اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاناما لیکس کے انکشافات کا دوسرا بم پھٹ گیا ہے ،اس فہرست میں تاجر بھی شامل ہیں جنہوں نے سوئس بینکوں میں اکاؤنٹ کھولنے کیلئے کمپنیاں رجسٹر کرائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آف شور کمپنیوں سے تعلق کے شبہ میں آنے والی چند اعلیٰ شہرت کی حامل شخصیات کی شناخت حاصل کرنا ابھی باقی ہے چنانچہ ان کے نام مکمل تفتیش کے بعد ہی شائع ہوں گے۔یوں پاناما لیکس کا جو تیسرا بم پھٹے گااس میں مزید نام بے نقاب ہوں گے۔ اس فہرست پر جن کا اس میں تذکرہ تھا۔اس میں ذلفی بخاری کے خاندان سے جو عمران خان کے اہم فنانسر ہیں سے لے کر پیپلزپاٹی اور ایم کیو ایم کی قیادت کے قریب رہنے والے ’’زارِ تیل ‘‘ طارق اسلام جو فی الوقت دبئی کی جیل میں بند ہیں ، بینظیر بھٹو کے ایک کزن سے لے کر سابق وزیر صحت نصیر خان کے بیٹے تک ،معروف سیٹھ عابد کے خاندان سے لے کر سابق ایڈمرل مظفر حسین کے بیٹے تک، پورٹ قاسم اتھارٹی کے سابق ایم ڈی اور این آر او سے فائدہ اٹھانے والے عبدالستار ڈیرو سے لے کر سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس شوکت احمد تک کے نام اس فہرست میں موجود ہیں۔ آسکر ایوارڈ جیتنے الی شرمین عبیدچنائے کی ماں، سچل اسٹوڈیو کے عزت مجید،غوث اکبر کی اہلیہ سے لے کرفیشن ڈیزائنر زہرا والینائی، ان کا بھائی اور اثاثوں کا مینیجر اور فوازوالیانی بھی آف شور کمپنیوں کے مالکان کی حیثیت سے شناخت کیے گئے ہیں۔بزنس ریکا رڈ ر کے وامق زبیری اور اور ان کی اہلیہ اور پیپلزپارٹی کی سابق سینیٹر رخسانہ زبیر ی کانام بھی ان افراد میں شامل ہے جن کا تعلق آف شور کمپنیوں کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔ اگرچہ پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان بڑے وثوق سے یہ دعویٰ کر رہے تھے کہ انہوں نے اپنی جو آف شور کمپنی اپنے گوشواروں میں ظاہر کر رکھی ہے اس کا نام پاناما پیپرز میں نہیں آیا ہے لیکن ان کا نام بھی ریکارڈمیں موجود ہے۔جہاں تک سید ذوالفقار عباس بخاری کا تعلق ہے تو ان کی نشاندہی ان کی آف شور کمپنیوں کے تعلق سے ہوئی ہے ،وہ اپنی بہنوں کے ساتھ ان کے مالک ہیں۔ اس خاندان کی چھ کمپنیاں ہیں، جن میں کے فیکٹر لمیٹڈ، بریڈبری ریسورس لمیٹڈ، بے ٹیک لمیٹڈ، بائیلا ٹریڈنگ لمیٹڈ، پوریم ٹریڈنگ لمیٹڈ اور گینسٹم ٹریڈنگ لمیٹڈ شامل ہیں۔ ہوسکتا تھا ان کا نام لسٹ میں نہ آتا اگر ان کی ایک بہن نے اسلام آباد کا پتہ نہ دیا ہوتا۔ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ گھر ذلفی خاندان کی ملکیت ہے۔ لندن کا ایڈریس ذلفی خاندان کا ہے۔ ذلفی کے والد واجد بخاری 2008کے اس عبوری سیٹ اپ میں وزیر بھی رہ چکے ہیں جو انتخابات کی غر ض سے بنایا گیا تھا۔ ان کے ایک چچا اٹک سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے بھی ہیں ۔تین کمپنیوں کی ملکیت عرفان اقبال پوری کے تعلق سے سامنے آئی ہے، عرفان اقبال پوری وہ تاجر ہے جس کے آصف علی زرداری کے ساتھ اور الطاف حسین دونوں کے ساتھ ایک جیسے اچھے تعلقات ہیں۔ یہ ’قیصر تیل‘ کھلے عام دعویٰ کرتا رہا ہے کہ وہ زرداری کا پارٹنر ہے اور اس کا پا کستا ن اسٹیٹ ائل پر زبردست اثرورسوخ ہے۔ 2004 میں نیب نے اس کے خلاف ایک ریفرنس دائر کیا تھاجس میں اس پر پی ایس او میں بدعنوانی کے الزامات تھے۔ نیب نے بعد میں پلی بارگین کرلیا لیکن وہ رقم نہیں نکلوائی جس کا اس نے وعدہ کیا تھا۔ سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے بھی اس معاملے کی تفتیش کی تھی۔ ایک مرحلے پر وہ پی پی کے سابق وزیر کے کاروباری پارٹنر تھے۔ بعد ازاں انہوں نے ایم کیو ایم کے سربراہ سے اچھے تعلقا ت استوار کرلیے اور ایک مرحلے پر مبینہ طور پر الطاف حسین کی ضمانت کیلئیدس لاکھ پاؤنڈ کی ضمانت بھی جمع کرائی۔ اپنے بیٹے کے ساتھ عرفان کی مندرجہ ذیل کمپنیاں رجسٹر ہیں، برٹش ورجن آئی لینڈ میں رجسٹر کمپنیاں آئی پی کموڈیٹیز لمیٹڈ، آئی پی گلوبل لمیٹڈ اور پیور پام آئل لمیٹڈ شامل ہیں۔ لنک انویسٹمنٹ لمیٹڈ،ایک ایسی کمپنی ہے جو بہاماس میں رجسٹر ہے اوریہ بینظیر بھٹو کے کزن طارق اسلام کی ہے۔جب ان کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے دوٹوک طور پر انکار کیا کہ ان کے نام پر بیرون ملک کوئی بھی کمپنی ہے۔شوکت عزیز کی سابق حکومت میں وزیر صحت نصیر خان کے خاندان کے ارکان کی ایک آف شور کمپنی ، ایٹ ووڈ انویسٹ منٹ لمیٹڈ شامل ہے۔ان کا بیٹا محمد جبران اور بھائی ظفر اللہ خان کی نشاندہی شیئر ہولڈرز کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔ساجد محمودلاہور کے مشہور سیٹھ عابد کے بیٹے ہیں اور وہ موس گرین لمیٹڈ کے مالک ہیں یہ آف شور کمپنی برٹش ورجن آئی لینڈ میں گزشتہ برس ہی رجسٹر ہوئی تھی۔ اس کے دیگر شیئر ہولڈرز میں اکبر محمود، اعجاز محمود اور بشریٰ اعجاز ہیں۔ اس خاندان کی کوئی 30کمپنیاں ہیں جو سب کی سب عابد گروپ کے تحت کام کرتی ہیں۔ ڈیسٹنی انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ لمیٹڈ اور سمکنز انٹرنیشنل لمیٹڈ دو آ ف شور کمپنیاں ہیں جن کی ملکیت سے این آر او سے فائدہ اٹھانے والے پورٹ قاسم کے سابق ایم ڈی عبدالستار ڈیرو کے پاس ہے۔ وہ زرداری خاندان کے انتہائی قریبی شخص تصور ہوتے ہیں اور وہ متحدہ عرب امارات میں کاروبار کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ ان آف شور کمپنیوں میں شریک مالک زاہدہ ڈیرو،فہد ستارڈیرو اور فواد ستار ڈیروہ شامل ہیں۔ لندن مین قائم ایک کمپنی اسٹیونیج (رسل بیڈفورڈ ہاؤس سٹی فوم 250سٹی روڈ لندن ، ای سی آئی وی 2کیو کیو) بھی ڈیرو خاندان کی آف شورکمپنیوں میں شریک ہے۔ اب اس کمپنی اسٹیونیج کا مالک کون ہے ۔یہ چیک کرنا ابھی باقی ہے۔ ان آ ف شور کمپنیوں کے زریعے غیر ملکی بینکوں میں اکاؤنٹ بھی کھلوائے گئے۔ کراچی چیمبر کے سابق صدر شوکت احمد گلوبل لنک پراپرٹیز انکارپوریٹڈسیشلز میں رجسٹر ہے۔ اس کے دیگر شیئر ہولڈرز میں ان کا بیٹا عمران شوکت اور بہوشامل ہیں۔ عمران بھی تین شیئر ہولڈرز میں شامل ہے اور اس کے علاوہ ایک اور کمپنی میں بھی شیئر ہولڈر ہے۔ یہ کمپنی ایمریٹس انٹرنیشنل ہولڈنگ لمیٹڈ ہے اس کمپنی میں ان کے پارٹنر راشد بیشر اور خورشید احمد شیخ ہیں،آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی والدہ صبا عبید کا نام تین کمپنیوں فیبرکس انٹرنیشنل سروسز لمیٹڈ، بیلزی گروپ لمیٹڈ اور بیلا ہولڈنگ گروپ لمیٹڈ میں سامنے آ نا ہے۔ پہلی کمپنی کے حوا لے سے ایک دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پاکستان سے تولیے اور فیبرک پر کمیشن لینے کیلیے استعمال کی جاتی تھی۔ جہاں تک پاکستان ایکسپورٹ ریگولیشن کا تعلق ہے تویہ کمپنی اس کی مجاز ایجنٹ ہے اور برآمدات پر 7فیصد تک کمیشن لینے کی مجاز ہے۔ اس میں رقوم کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ ’’ذاتی بچتیں‘‘ ہیں۔ٹاولرز لمیٹڈ کراچی میں قائم ایک کمپنی ہے جس کی مالک صبا عبید ، شرمین عبید چنائے اور دیگر ہیں۔ بیلزی گروپ لمیٹڈ ایک اور آ ف شور کمپنی ہے جو چنائے خاندان سے متعلق ہے ، اس کمپنی کی نیویارک میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹرمپ ٹاور میں دو املاک ہیں اور یہ کرائے کی آ مدنی کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔ چنائے خاندان کی بیلا ہولڈنگ گروپ لمیٹڈ نیویارک میں رہائشی املاک خریدنے کیلیے استعمال ہوئی ۔نیٹی وس ریسورس لمیٹڈ بڑش ورجن آئی لینڈ میں قائم ہے اور اس کے مالک عزت مجید ہیں جو دوہری شہریت کے حامل ہین اور ان کے پاکستان میں کاروباری مفادات ہیں۔ ایک دستایز سے پتہ چلتا ہے کہ آ ف شور کمپنی کی دولت کا ذریعہ پاکستان میں کاروبارسے حاصل ہونے والی آمدن ہے۔وہ سچل اسٹوڈیو اکسٹرا کے بانی ہیں۔نبیلہ میٹرکس لمیٹڈ ایک آف شور کمپنی ہے جو برٹش ورجن آئی لینڈ میں قائم ہے، اس کے شیئر ہولڈرز میں اظہر حسن ہیں( جو ایڈمرل مظفر حسین کے صاحبزادے ہیں اور لاہور کی ایک کاروباری شخصیت ہیں ) اور ندیم اقبال سہگل ہیں۔غوث اکبر کی اہلیہ مہرین اکبر کا نام چار کمپنیوں میں شیئر ہولڈر کی حیثیت سے سامنے آ یا ہے۔ ان کمپنیوں کی املاک برطانیہ میں ہیں۔ دیگر شیئر ہولڈرز میں ان کی بہنیں ارم اور ماہم ہیں جبکہ اس کے ناپر جاری ہونے والے بیئر ر سرٹیفکیٹس اے کے بی پرائیویٹ بینک زیورخ اے جی سوئٹزرلینڈ کے نام پر ایشوہوا ہے جو کہ ان کمپنیوں کا مختار کار بھی ہے۔ مارک انویسٹمنٹ لمیٹڈ ، آئی ایم ایم گلف لمیٹڈ، انڈیگو پراپرٹیز لمیٹڈ اور زرمے انویسٹمنٹ لمیٹڈ ایسی کمپنیاں ہیں جو سیشلز میں رجسٹر ہیں۔ مہرین جو کہ خود بھی مختلف فیشن شوز میں آتی ہیں انہوں نے بھی ان کمپنیوں سے اپنے آپ کو لاتعلق قرار دیا ۔ویلیانی خاندان کا تعلق بھی ان چار کمپنیوں سے نکلا ہے، ان کمپنیوں کے نام یورپین امریکن انویسٹمنٹ لمیٹڈ، پولینٹا کیپٹل ، آئی کوجینیا ٹرسٹ اینڈ ایمریٹس کامرس لمیٹڈ ہیں، فواز ویلیانی (ایلیکزیئر سیکورٹیز کے سی ای او ) زہرا ویلیانی (فیشن اینڈ جیولری ڈیزائنر اسلام آباد ) اور ان کی والدہ ثمینہ والیانی شامل ہیں۔
عمران خان کے اہم فنانسرکا نام بھی پانامہ لیکس میں شامل
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سننے والا سپریم کورٹ کا بینچ ...
-
راولپنڈی، شیر چڑیا گھر سے بھاگ کر آبادی میں داخل ہو گیا
-
بیوہ کو تاحیات پنشن ملے گی، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
ٹی وی پروگرام کے دوران کامران شاہد اور سینیٹر افنان اللہ میں تلخ جملوں کا ...
-
مظفر آباد’ بھارتی خفیہ ایجنسی کو جی پی ایس لوکیشن دینے کے الزام میں ایک ...
-
برسلز میں آرمی چیف نے کوئی انٹرویو دیا نہ ہی کسی معافی کا ذکر کیا،سینئرصحافی ...
-
ماہرین نے بجلی کے بل کم کرنے کا راز بتا دیا
-
عالمی شہرت یافتہ معروف امریکی جج فرینک کیپریو دنیا سے رخصت ہو گئے
-
بارشوں کے باعث اسکول کی ایک ہفتہ تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن وائرل
-
محکمہ موسمیات کی 23اگست سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
-
پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سننے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل
-
راولپنڈی، شیر چڑیا گھر سے بھاگ کر آبادی میں داخل ہو گیا
-
بیوہ کو تاحیات پنشن ملے گی، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
ٹی وی پروگرام کے دوران کامران شاہد اور سینیٹر افنان اللہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
-
مظفر آباد’ بھارتی خفیہ ایجنسی کو جی پی ایس لوکیشن دینے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
-
برسلز میں آرمی چیف نے کوئی انٹرویو دیا نہ ہی کسی معافی کا ذکر کیا،سینئرصحافی نے غیرذمہ داری کامظاہر...
-
ماہرین نے بجلی کے بل کم کرنے کا راز بتا دیا
-
عالمی شہرت یافتہ معروف امریکی جج فرینک کیپریو دنیا سے رخصت ہو گئے
-
بارشوں کے باعث اسکول کی ایک ہفتہ تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن وائرل
-
محکمہ موسمیات کی 23اگست سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
-
پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی
-
عامر خان لوگوں سے 25، 25 روپے مانگ رہا ہے
-
لاہور ہائیکورٹ : 80 سال بعد بہن کی اولاد کو جائیداد میں حصے دینے کا فیصلہ کالعدم