جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

چین پاکستان سمیت جوہری توانائی پیدا کرنے کی منڈی تلاش کررہا ہے

datetime 8  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیو زڈیسک ) چین میں اس وقت جوہری توانائی سے چلنے والے 20یونٹ زیر تعمیر ہیں اس طرح وہ دنیا میں جوہری توانائی سے بجلی پیداکرنے کے یونٹوں کی پیداوار میں پہلے نمبر پر ہے ، چین، پاکستان ، برطانیہ ، جمہوریہ چیک اور دیگر ممالک کے ساتھ معاہدے کر کے بین الاقوامی منڈی تلاش کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے صدر ژی جن پنگ کی جوہری سلامتی سربراہی کانفرنس( این ایس ایس ) میں حالیہ تجویز جوہری دہشتگردی کیخلاف چین کے عزم کا مظہرہیں اور ان سے جوہری توانائی کی ترقی میں عالمی اعتماد کو فروغ ملے گا ، اس بیان کا دنیا بھر میں خیر مقدم کیا گیا کیونکہ یہ جوہری دہشتگردی کے خلاف چین کے عزم صمیم اور چین بھر میں امن و ترقی کے فروغ کیلئے جوہری ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی اس کی مسلسل کوششوں کا مظہرہے ، صدر ژی چوتھی اور حتمی این ایس ایس جو کہ ایک ایسا عمل ہے جسے امریکی صدر باراک اوبامانے جوہری دہشتگردی کی روک تھام اور جوہری مواد اور تنصیبات کی سلامتی کو یقینی بنانے پر غور کرنے کے لئے شروع کیا میں شرکت کی ، جوہری دہشتگردی کو بین الاقوامی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قراردیتے ہوئے ژی نے جوہری دہشتگردی کیلئے زیر و برداشت پر زور دیا ،انہوں نے سربراہی کانفرنس میں جوہری دہشتگردی کی پروان چڑھنے والی جگہوں کو ختم کرنے پر بھی زور دیا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں جوہری سلامتی کے بارے میں بڑھتی ہوئی توجہ کے باوجود زراعت اور میڈیسن میں جوہری ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال اور جوہری توانائی کی ترقی کا مطلب یہ ہے کہ پھیلاؤ اور نقصان کے امکانات بڑھ سکتے ہیں ۔انہوں نے حملے کرنے کے لئے جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرنے والے دہشتگردوں کیخلاف بھی خبردار کیا ہے۔چین کی ہتھیاروں کے کنٹرول اور تخفیف کی تنظیم کے ایک سینئر مشیر ژو ہوئی کا کہنا ہے کہ جوہری توانائی کی صنعت کے سربراہان نے مطالبہ کیا ہے کہ جوہری سلامتی اور دہشتگردوں کو جوہری تنصیبات پر حملوں کیلئے انٹر نیٹ کو استعمال کرنے سے باز رکھنے کو ترجیح دی جائے ،جوہری دہشتگردی کا مقابلے کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کے علاوہ ژی نے اس بات پر زوردیا کہ چین سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے جوہری توانائی کے استعمال اور ترقی پر عمل پیرا رہا ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ اس کا مقصد توانائی کی سپلائی اور ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے در پیش چیلنجوں کے درمیان خلا کو پر کرنا ہے ، چین ایسا ملک ہے جو جوہری توانائی میں تیزی سے اضافہ کررہا ہے ، اس کے ساتھ اس کا جوہری سلامتی کا اچھا ریکارڈ ہے ، اگرچہ چین نے جاپان میں 2011ء کے فوکو شیما جوہری سانحے کے بعد اپنی جوہری توانائی کی ترقی کو روک رکھا ہے ، اس نے اپنے تیرہویں پنجسالہ منصوبے کی مدت(2016-2020) کیلئے جوہری توانائی کی ترقی کو ترجیح کے طورپر اجاگر کیا ہے ۔مبصرین کا کہنا ہے کہ صدر ژی نے چین کی جوہری توانائی کی ترقی سے متعلق سلامتی بارے میں خدشات کا ازالہ کیا ہے اور دوبارہ یقین دہانی کا یہ پیغام بھیجا ہے کہ چین جوہری سلامتی میں اضافہ اور جوہری توانائی کی ترقی میں عالمی اعتماد میں اضافہ جاری رکھے گا ۔ ژی نے کہا کہ چین کے اندر اور دنیا کے دوسرے حصوں کو برآمد کئے جانیوالے جوہری توانائی کے اسٹیشنوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے انتہائی سخت مانیٹرنگ کررہا ہے ، چین کی سوشل سائنسز اکادمی کے ایک محقق فان جیشی نے کہا کہ اچھے سکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم اور اچھے ریکارڈ کی بدولت چین نے صاف توانائی کے طورپر جوہری توانائی کے فروغ میں دلچسپی رکھنے والے ممالک کے ساتھ ٹیکنالوجی ، مہارت اور وسائل کو شیئر کرنے کی آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…