کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سما جی رکن خرم ذکی کی ہلا کت کے بعد احتجا جی مظا ہرو ں کے پیش نظر و زیر اعلیٰ ہا ﺅ س کو کنٹینرلگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔بلا ول بھٹو نے بھی نو ٹس لے لیا ہےماجی کارکن خرم ذکی کے ورثا اس کی میت لے کر وزیر اعلیٰ ہائوس کی جانب روانہ ہوگئے ہیں جہاں اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔ خدم ذکی کو گزشتہ روز ایک ہوٹل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔ خرم ذکی کے ورثا کی جانب سے نماز جنازہ وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے ادا کئے جانے کے اعلان کے بعد اس علاقے کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے اور وزیر اعلیٰ ہائوس کو جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور پولیس کی اضافی نفری بھی وہاں تعینات ہے ۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی سماجی رہنما خرم ذکی کے قتل پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خرم ذکی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے
وزیر اعلیٰ کے گھر کو اچا نک سیل کر دیا گیا
۔نارتھ کراچی میں مسلح افراد کی ہوٹل پر فائرنگ سے سماجی رہنما خرم ذکی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں خالد راﺅ نامی شخص بھی شامل ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی، مجلس وحدت المسلمین اور تحفظ عزاداری کونسل کی جانب سے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈیفنس خیابان شجاعت میں مکان سے خاتون کی لاش برآمد کر لی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مقتولہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جبکہ کورنگی نمبر 5 میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران پولیس اہلکار جاوید زخمی ہو گیا۔خرم ذکی کی والدہ اور بچے وزیر اعلیٰ ہاﺅس پہنچ گئے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں