اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

افغانستان ، مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم ، 50افراد جاں بحق

datetime 8  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبہ غزنی میں مسا فر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 50مسافرجاں بحق اور73زخمی ہوگئے،بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشنا ک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ صوبہ غزنی کے ضلع موقر میں کابل قندھار ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک مسافر بس سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑ ک اٹھی ۔حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 50مسافر جاں بحق اور 73 زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔صوبائی ترجمان آقا جاوید نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک حادثہ ضلع موقر میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس سے مسافر بس میں سوار 50 افراد ہلاک ہو گئے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ 70سے زائد زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ریسکیو حکام نے مسافروں کو بس سے باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا تاہم چند زخمیوں کا خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں منتقل کرد یا گیا ہے ۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…