پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

صرف 3سیکنڈ تک چہرے پر ٹماٹر ملنے سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

datetime 8  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)خواتین اپنے چہرے کیلئے ، اس کی خوبصورتی کیلئے ہمیشہ سے ہی بہت فکر مند رہی ہیں ۔ کبھی کوئی ٹوٹکہ آزمایا جا رہا ہے تو کبھی کوئی ترکیب عمل میں لائی جا رہی ہے ۔کبھی ہلدی تو کبھی مختلف پھلوں کا لیپ ۔ تو خواتین تیاری کر لیں اب ہم آپ لوگوں کو بتانے جا رہے ہیں ایک ایسی ترکیب جس کے زریعے آپ اپنے حسن کو چار چاند لگا سکتی ہیں ۔
آپ نے ٹماٹروں کو ہانڈی پکانے کے لئے تو روز ہی استعمال کیا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر انہیں تین سیکنڈ تک چہرے پر موجود کیل مہاسوں پر ملا جائے تو ان سے نجات ملنے لگتی ہے۔ماہرین غذا کا کہنا ہے کہ ٹماٹر میں وٹامن اے،سی،ای،کے اور بی6ہوتا ہے اوراگر اسے کیل مہاسوں پر لگایا جائے تو اس میں موجود تیزابیت کی وجہ سے چہرے کیpHمعتدل رہتی ہے اور دانے غائب ہونے لگتے ہیں۔ان میں موجود سیلی سائی لک ایسڈ کی وجہ سے جلد پر موجود کیل مہاسے صاف ہوجاتے ہیں اور رنگ بھی نکھرتا ہے۔چہرے پر ملنے کا طریقہ ٹماٹر کو دوحصوں میں تقسیم کریں اور انہیں کیل ومہاسے والی جگہ پر رگڑیں اور اس میں سے نکلنے والے پانی کو جلد میں جذب ہونے دیں۔اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا طریقہ یہ ہے کہ جب بھی چند لمحے فرست کے ملیں تو ٹماٹروں کو چہرے پر ملیں۔اگر آپ کے چہرے پر بہت زیادہ کیل مہاسے ہیں توتھوڑا ساوقت نکال کر ٹماٹر لے کر اس کے اوپر سوراخ کریں اور اس میں سے بیج اور گودانکال کراسے چہرے پر مل لیں اور ایک گھنٹے بعد چہرے کو تازہ پانی سے دھولیں۔اگر آپ چاہیں تو ٹماٹر کے گودے میں دہی یا کھیرے پیس کر بھی ملاسکتے ہیں اور اس ماسک سے چہرے کو نکھار دے سکتے ہیں۔ایک اور طریقہ میں آپ ٹماٹر کے گودے میں چند قطرے لیموں کا رس ملاکر اسے چہرے پر پانچ منٹ تک لگارہنے دیں اور پھر تازہ پانی سے دھولیں،کیل مہاسے بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے اور چہرے کی جلد ملائم ہوجائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…