اسلام آباد(نیوزڈیسک) کسی قسم کی شرائط تسلیم نہیں کرینگے ٗپاکستان کا امریکہ کو انتباہ،تازہ ترین موقف نے ہلچل مچادی، وزارت خارجہ کے سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا سے ایف 16 طیاروں کی ضرورت ہے ٗاس حوالے سے کسی قسم کی شرائط تسلیم نہیں کرینگے ٗ کوشش کرینگے ایف سولہ کے معاملے پر امریکہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہے ٗ پاک چین اقتصادی راہداری سے کسی ملک یا ادارے کو مسئلہ ہے تو اس سے نمٹنا جانتے ہیں،بھارت اور پاکستان کے درمیان جب بھی کوئی بریک تھرو ہوتا ہے، تو غیر ریاستی عناصر کوئی نہ کوئی واقعہ کر دیتے ہیںٗ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری سے پاکستان کے بیرونی مداخلت کے موقف کو تقویت ملی ہے ٗپاک چین اقتصادی راہداری سے کسی ملک یا ادارے کو مسئلہ ہے تو اس سے نمٹنا جانتے ہیں۔ صحافیوں ٗدانشوروں ٗٹی وی اینکرز اور کارپوریٹ لیڈرز سے خطاب میں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے ایف 16 طیاروں کا حصول ضرورت ہے، کوشش کی جائیگی کہ اس معاملے پر امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے ۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ ایف 16 طیاروں کی فراہمی کا شکیل آفریدی کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں، ایف 16 طیاروں کے ساتھ کسی قسم کی شرائط منسلک نہیں ہیں نہ ہی پاکستان کسی قسم کی شرائط تسلیم کریگا۔انہوں نے کہا کہ ایف 16 طیاروں کو صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال کیا جائے گا۔پاک بھارت تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جب بھی کوئی بریک تھرو ہوتا ہے، تو غیر ریاستی عناصر کوئی نہ کوئی واقعہ کر دیتے ہیں۔سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقعہ پر اسلام آباد نے تعاون کا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ،نئی دہلی کی جانب سے معلومات سامنے آئیں ، اب عدالت ان معلومات کے درست یا غلط ہونے کا فیصلہ کرے گی۔بلوچستان سے بھارتی جاسوس کی گرفتاری پر اعزازاحمد چوہدری نے کہاکہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری سے پاکستان کے بیرونی مداخلت کے موقف کو تقویت ملی ہے۔سی پیک پر گفتگو میں سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے اگر کسی ملک یا ادارے کو مسئلہ ہے تو اس سے نمٹنا جانتے ہیں، کچھ عناصر بلوچستان میں بدامنی کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔شدت پسند تنظیم داعش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ داعش کی پاکستان میں منظم موجودگی نہیں ، کچھ لوگ داعش کے ساتھ وابستگی کا دعویٰ کرتے ہیں۔