اسلام آباد (نیو زڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ کرپشن کے نام پر سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی، خود کو اور اپنے خاندان کواحتساب کیلئے پیش کرنے کا اعلان کر چکا ہوں،اپوزیشن کا ایجنڈا ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے،ملک افراتفری کی سیاست برداشت نہیں کر سکتا،موجودہ حکومت نے ہر سطح پر کرپشن کے خاتمے کی کوششیں کی ہیں۔وہ ہفتہ کو اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کرپشن کی تحقیقات کے معاملے پر لارجر فورم بننا چاہیے، کرپشن کے نام پر سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی،خود کو اور اپنے خاندان کواحتساب کیلئے پیش کرنے کا اعلان کر چکا ہوں، جو بھی کمیشن بنے میرے بچے اس کے سامنے پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہر سطح پر کرپشن کے خاتمے کی کوششیں کی ہیں،اتحادیوں سمیت تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت برقرار رکھی ہے، اپوزیشن کو لکھے جانے والے خط میں اتحادیوں کے اعتراضات کو بھی شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں احتساب کے نام پر ہمارے خلاف انتقامی کارروائی ہوئی، ایک بار پھر پورے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے، حکومت نے ہمیشہ نیک نیتی کا مظاہرہ کیا،2018 میں ملک کو تاریکیوں سے نکال دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک افراتفری کی سیاست برداشت نہیں کر سکتا، اپوزیشن کا ایجنڈا ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے، منفی سیاست سے ترقی کا عمل متاثر ہوگا۔
کرپشن کے نام پر سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وزیراعظم نواز شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































