اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ ایف 16طیاروں کا شکیل آفریدی سے کوئی تعلق نہیں،ایف 16 طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے ضروری ہیں،کوشش کریں گے کہ امریکہ ساتھ کھڑا رہے، بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے کشمیر کے معاملے پر ضروری بات چیت ہو گی،پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں جب بھی بریک تھرو ہوتا غیر ریاستی عناصر اسے سبوتاژ کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی واقعہ کر دیتے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری سے اگر کسی ملک یا ادارے کو مسئلہ ہے تو ہم اس سے نمٹنا جانتے ہیں، افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا وقت آ گیاہے،طالبان سمیت تمام متحرک گروپس کو جنگ کا راستہ ترک کرکے مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں جب بھی بریک تھرو ہوتا ہے غیر ریاستی عناصر کوئی نہ کوئی واقعہ کر دیتے ہیں،پاکستان کو امریکہ کے خلاف سے ایف 16طیاروں کی فراہمی کو شرائط سے مشروط نہیں کیا گیا، ایف سولہ طیاروں کا شکیل آفریدی سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شمالی وزیرستان اور دہشت گردی کے خلاف بھاری قیمت ادا کی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے ایف16 طیاروں کا حصول ضرورت ہے، ہم کوشش جاری رکھیں گے کہ امریکہ ہمارے ساتھ کھڑا رہے، کچھ عناصر بلوچستان میں بے امنی کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے اگر کسی ملک یا ادارے کو مسئلہ ہے تو ہم اس سے نمٹنا جانتے ہیں، بہت سے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے بعد پاکستان میں امن و امان میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹھانکوٹ واقعے پر ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم تعاون کا راستہ اختیار کریں گے، پٹھان کوٹ واقعہ پر بھارت کی جانب سے معلومات آئیں عدالت فیصلے کرے گی کہ معلومات درست ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کے واپسی کا وقت بھی آ گیا ہے، افغان حکومت کو بھی طالبان گروپس کو پیغام دینا ہو گا کہ وہ سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سمیت تمام متحرک گروپس کو جنگ کا راستہ ترک کرکے مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا، کوئی سازش ہوئی تو ہم اس سے نمٹیں گے بھی اور اسے منظر عام پر بھی لائیں گے۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جب بھی بات چیت ہو کشمیر نظر انداز نہیں ہو سکتا، کشمیر کے مسئلے کو دو طرح سے حل کیا جا سکتا ہے ایک تو یہ کہ اقوام متحدہ کی قرار داد پر استصواب رائے کرالیا جائے یا پھر پاکستان اور بھارت اس معاملے پر جامع مذاکرات کریں، ہم دونوں طریقوں پر راضی ہیں۔(اح)
ایف 16طیاروں کا شکیل آفریدی سے کوئی تعلق نہیں،پاکستان
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سننے والا سپریم کورٹ کا بینچ ...
-
راولپنڈی، شیر چڑیا گھر سے بھاگ کر آبادی میں داخل ہو گیا
-
ٹی وی پروگرام کے دوران کامران شاہد اور سینیٹر افنان اللہ میں تلخ جملوں کا ...
-
برسلز میں آرمی چیف نے کوئی انٹرویو دیا نہ ہی کسی معافی کا ذکر کیا،سینئرصحافی ...
-
بیوہ کو تاحیات پنشن ملے گی، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
مظفر آباد’ بھارتی خفیہ ایجنسی کو جی پی ایس لوکیشن دینے کے الزام میں ایک ...
-
ماہرین نے بجلی کے بل کم کرنے کا راز بتا دیا
-
عالمی شہرت یافتہ معروف امریکی جج فرینک کیپریو دنیا سے رخصت ہو گئے
-
لاہور ہائیکورٹ : 80 سال بعد بہن کی اولاد کو جائیداد میں حصے دینے کا ...
-
بارشوں کے باعث اسکول کی ایک ہفتہ تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن وائرل
-
کینسر سمیت متعدد دائمی امراض سے بچانے میں مددگار بہترین غذا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سننے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل
-
راولپنڈی، شیر چڑیا گھر سے بھاگ کر آبادی میں داخل ہو گیا
-
ٹی وی پروگرام کے دوران کامران شاہد اور سینیٹر افنان اللہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
-
برسلز میں آرمی چیف نے کوئی انٹرویو دیا نہ ہی کسی معافی کا ذکر کیا،سینئرصحافی نے غیرذمہ داری کامظاہر...
-
بیوہ کو تاحیات پنشن ملے گی، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
مظفر آباد’ بھارتی خفیہ ایجنسی کو جی پی ایس لوکیشن دینے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
-
ماہرین نے بجلی کے بل کم کرنے کا راز بتا دیا
-
عالمی شہرت یافتہ معروف امریکی جج فرینک کیپریو دنیا سے رخصت ہو گئے
-
لاہور ہائیکورٹ : 80 سال بعد بہن کی اولاد کو جائیداد میں حصے دینے کا فیصلہ کالعدم
-
بارشوں کے باعث اسکول کی ایک ہفتہ تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن وائرل
-
کینسر سمیت متعدد دائمی امراض سے بچانے میں مددگار بہترین غذا
-
لاہور میں 9ویں جماعت کے امتحان میں فیل ہونے پر طالبہ نے خودکشی کرلی
-
محکمہ موسمیات کی 23اگست سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی