جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر پی پی کے دو سابق وزرائے اعظم کے نام ای سی ایل میںڈال دیئے

datetime 7  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے دو سابق وزرائے اعظم کے نام ای سی ایل میںڈال دیئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے نام ای سی ایل میں شامل کردیئے گئے ہیں دونوں سابق وزائے اعظم کے نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں نیب نے یوسف رضاگیلانی کا نام سے سربراہ اوگرا تعیناتی کیس جبکہ راجہ پرویز اشرف کا نام رینٹل پاور کیس میں وزارت داخلہ کو ارسال کیا میڈیا نے بھی یہ انکشاف کیا کہ دونوں سابق وزراء اعظم کے نام ایک سال سے ای سی ایل میں موجود ہیں اور اس دوران یوسف رضا گیلانی کو ایک بار پھر بیرون ملک جانے کی اجازت بھی ملی تھی سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور کے حوالے سے مختلف نوعیت کے نیب نے پانچ کیسز بنائے ہوئے ہیں اور کچھ میں عدالتوں کو ریفرنس بھی بھجوائے جاچکے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی پر الزام ہے کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی غیر قانونی تقرری ان کے احکامات سے ہوئی تھی نیب نے یہ مقدمات پہلے اکتیس دسمبر دو ہزار پندرہ تک مکمل کرنے کا کہا تھا اور پھر اکتیس مارچ دو ہزار سولہ تک ان کیسوں کی تحقیقات مکمل کرنے کا کہا گیا مگر اکتیس مارچ تک بھی نیب کے تفتیشی افسران اپنا کام مکمل کرنے میں ناکام رہے واضح رہے کہ اس فہرست میں وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کیخلاف دو الگ الگ کیس بھی شامل ہیں جنہیں نیب طوی عرصہ سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچا سکا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…