اسلام آباد (ویب ڈیسک)انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ایک بیان میں پاکستانی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ کراچی میں سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن آفتاب احمد کی دوران حراست ہلاکت کی خود مختار، جامع اور شفاف تحقیقات کرائیں۔رینجرز کی حراست میں مبینہ طور پر تشدد کے باعث آفتاب احمد کی ہلاکت کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بدھ کو ایک بیان میں اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔آفتاب احمد طویل عرصہ سے ایم کیو ایم کے رکن اور سینئیر رہنما فاروق ستار کے معاون کے طور پر کام کر رہے تھے۔اْنھیں اغواء برائے تاوان، ہدف بنا کر قتل کرنے اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات پر یکم مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔تین مئی کو اْنھیں تشویشناک حالت میں کراچی کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نا ہو سکے۔متحدہ قومی موومنٹ کا موقف ہے کہ آفتاب احمد کی موت کی وجہ اْن پر کیا جانے والا جسمانی تشدد تھا۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو آفتاب احمد کے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی اْن کے جسم پر تشدد کے نشانات سامنے آئے ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جنوبی ایشیا کی ڈپٹی ڈائریکٹر جمین کور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’اس خوفناک انکشاف کے بعد کہ آفتاب احمد رینجرز کی تحویل میں ہلاک ہوا، اس کی خود مختار، مؤثر اور شفاف تحقیقات ہونا چاہیءں۔‘‘آفتاب احمد کی موت کے فوراً بعد رینجرز کی طرف سے بیان میں کہا گیا تھا کہ اْن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی۔ تاہم سندھ رینجرز کے سربراہ بلال اکبر نے اس واقعہ میں ممکنہ طور پر ملوث اہلکاروں کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا تھا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جمین کور کا کہنا تھا کہ رینجرز کی طرف سے خود اس واقعہ کی تحقیقات کرنا کافی نہیں۔ایمنسٹی کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ وہ رینجرز اور دیگر سکیورٹی فورسز کی جانب سے کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات سے آگاہ ہے۔
ایم کیو ایم کارکن کی ہلاکت ، عالمی ادارے کا پاکستان سے اہم مطالبہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا
-
رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے



















































