پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے

datetime 10  اگست‬‮  2026 |

لزبن (این این آئی)پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی شادی سے متعلق افواہوں پر پوسٹ کے کمنٹ میں ہنستے ہوئے آنسوئو ں والے ایموجیز کے ذریعے ردِعمل دیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا اور مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ افواہ گردش کر رہی تھی کہ کرسٹیانو رونالڈو اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کے ساتھ ہفتے کے روز پرتگال کے جزیرے میڈیرا کے شہر فنشال میں شادی کرنے والے ہیں۔رونالڈو کے خاندان کی جانب سے شادی کی تردید بھی کی گئی تاہم اس کے باوجود سیکڑوں مداح اپنے پسندیدہ فٹبالر کی شادی دیکھنے کی امید میں فنشال کے مرکز میں واقع تاریخی سی کیتھیڈرل کے باہر جمع ہو ئے۔مداح ہاتھوں میں موبائل فون اور کیمرے اٹھائے گھنٹوں چرچ کے باہر موجود رہے تاہم کچھ ہی دیر بعد حقیقت سامنے آ گئی کہ وہاں شادی رونالڈو اور جارجینا کی نہیں بلکہ ایک اور جوڑے کی تھی۔کیتھیڈرل میں نکول نامی خاتون اپنے ہونے والے شوہر فابیوں سے شادی کیلئے پہنچیں جبکہ فابیوں پہلے ہی وہاں موجود تھے،

بڑی تعداد میں مداحوں اور صحافیوں کی موجودگی کے باعث دلہن کو چرچ میں داخل ہونے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔سی کیتھیڈرل کی انتظامیہ نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ سڑک پر بڑی تعداد میں صحافیوں اور سیاحوں کی وجہ سے کافی الجھن پیدا ہوئی، تاہم بالآخر چرچ کو بند کر کے شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔چرچ کی جانب سے ایک اور پوسٹ میں کہا گیا کہ سی کیتھیڈرل کے باہر اس نوعیت کا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا اور دلہن کے لیے شادی کے لیے چرچ میں داخل ہونا انتہائی مشکل ہو گیا تھا۔دوسری جانب شادی کی تقریب میں شریک مہمانوں نے بھی اس صورتِ حال کا مزاحیہ انداز میں ذکر کیا ہے۔ایک مہمان نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم خود کو مشہور شخصیت محسوس کر رہے ہیں۔مہمان نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کیسے سوچ سکتے ہیں کہ رونالڈو بغیر سیکیورٹی کے اس روز یہاں شادی کریں گے۔کرسٹیانو رونالڈو نے اس دلچسپ صورتِ حال پر خاموشی توڑتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے کمنٹ میں ہنستے ہوئے آنسوئو ں والے ایموجیز کے ذریعے ردِعمل دیا ہے۔

تاہم النصر کے اسٹار فٹبالر نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ وہ اور جارجینا روڈریگز حقیقی طور پر کب شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ رونالڈو اور جارجینا نے گزشتہ سال اگست میں منگنی کی تھی، رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے جارجینا کو ایک قیمتی منگنی کی انگوٹھی دی تھی، جس کے ہیرے کا وزن تقریبا 30 قیراط اور مالیت 50 لاکھ ڈالر تک بتائی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…