لاہو ر(این این آئی )کاہنہ پو لیس نے14سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کو گرفتار کر لیا ،لڑکی کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکیھرا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کیپٹل سٹی پولیس چیف کیپٹن (ر) محمد امین وینس سے رپورٹ طلب کر لی ۔ کاہنہ پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گلشن منیر کے علاقے سے بدھ کی رات 11بجے لڑکی کے اغواءکی کال چلی او رجب اس سلسلہ میں تحقیقات اور کارروائی کر کے لڑکی کو بازیاب کرایا گیا تو اس نے ڈی ایس پی عمران بابر جمیل پر اغواءاور مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا ۔ کاہنہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے بابر جمیل کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد اومین وینس کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ پولیس کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ عمران بابر جمیل پرمختلف پولیس اسٹیشنز میں مختلف نوعیت کے کئی مقدمات درج ہیں اور اسی وجہ سے وہ 20فروری2015ءسے معطل اور سنٹرل پولیس آفس میں او ایس ڈی ہے ۔