لاہور(نیوزڈیسک) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپشن کے مقدمات میں اشتہاری”بڑے افسروں“ کو گرفتار کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے مطابق ”آفیسرز“ کو ہنگامی بنیادوں پر گرفتار کر کے ” جیل “ میں ڈالا جائے گا،ایسے افراد کی تعداد 465 سے پانچ سو تک بتائی جا رہی ہے جو محکمہ پولیس،تعلیم،صحت،ریونیو ودیگر محکموں میں اشتہاری ہونے کے باوجود اپنی پوسٹوں پر براجمان ہیں۔ اینٹی کرپشن پنجاب سے وابستہ سنیئر آفیسر نے نیوزایجنسی کو بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب نے فوری کارروائی کے لئے احکامات جاری کردیئے ہیں اورتمام ریجنل ڈائریکٹرز سے جواب طلب کرلیا ہے اور کہا ہے کہ اپنے اپنے ریجز میں اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔