اسلام آباد (نیوزڈیسک) نبی کریم ﷺ کی بعثت کے بعد اسلام کی حقانیت کے واقعات میں سر فہرست واقعہ شب معراج ہے جس میں سرور کائنات ﷺ آسمان کی بلندیوں پر اس جگہ پہنچے جہاں جبریلِ امین کے پر بھی جل اٹھتے ہیں ۔ جس سے آگے جانے کی اجازت رب العزت کے پیامبر روح القدس کو بھی نہیں ۔قرآن حکیم کے پارہ نمبر تیس میں اللہ رب العزت فرماتے ہیں کے کہ ” پاک ہے وہ ذات جو رات کے مختصر سے حصے میںاپنے بندے کو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ لے کر گئی “۔
جہاں سر ور کائنات ﷺ کی امامت میں تمام انبیا ءکرام نے نماز پڑھی۔ وہ رات بھی یہی رات تھی جس میں امت مسلمہ کو نماز کا تحفہ دیا گیا۔
اور اس رات کو آج بھی تمام مسلمان عقیدت و احترام سے مناتے ہیں ۔
آج پھر 27رجب کی آمد آمد ہے اور پوری امت مسلمہ اس عظیم رات کی برکتیں سمیٹنے کیلئے نفلی عبادات کی تیاری میں مصروف ہے ۔ اللہ رب العزت ہم سب کو اس برکتوں بھری رات کی عظمتیں نصیب کرے۔
نوری محفل پہ چاردر تنی نور کی، نور پھیلا ہوا آج کی رات ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں