اسلام آباد /لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 8مئی کو فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا، اب کپتان نو مئی کو پشاور جبکہ گیارہ مئی کو بنوں میں رنگ جمائیں گے۔، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لاہور میں ہونے والے جلسے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کا نوٹس لیا ہے اور فوری طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اب تحریک انصاف کے جلسے پنجاب کی بجائے خیبر پختونخوا میں ہوں گے ۔عمران خان نے آٹھ مئی کو فیصل آباد میں ہونے والا پارٹی جلسہ منسوخ کردیا، اب کپتان نو مئی کو پشاور، جب کہ گیارہ مئی کو بنوں میں کھلاڑیوں اور متوالوں کے ہمراہ بھر پور رنگ جمائیں گے۔اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے جلسوں میں (ن)لیگ کے غنڈوں نے خواتین پر حملہ کیا، جو منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تاکہ خواتین کا کردار محدود کیا جا سکے۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان جلسوں میں خواتین سے بدسلوکی کے واقعات سے پریشان ہیں، لیگی غنڈوں کے خواتین پر حملوں کے بعد پنجاب پولیس پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ فیصل آباد میں ہونے والا آٹھ مئی کا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین سے بدتمیزی کو سازش قرار دیا ہے، خیبرپختونخوا کی پولیس پر اعتماد اور اپنی پارٹی کی صوبائی حکومت کی وجہ سے عمران خان نے خیبرپختونخوا میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پہلا جلسہ پشاور میں، جب کہ دوسرا جلسہ بنوں میں کریں گے۔
عمران خان نے فیصل آبادسونامی منسوخ کر کے رخ خیبرپختونخواکی جانب موڑدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































