اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کی بنوں آمد کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش پر انتہائی برہمی کا اظہار کیا ہے ، صوبائی حکومت کو آئندہ کسی بھی شخصیت کی آمد کے موقع پر تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ٹوئٹ پیغام میں عمران خان نے کہا کہ تعلیم و تربیت کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت نہیں دے سکتے سیاسی سرگرمیوں کے دوران طلباء و طالبات کو تعلیم سے محروم کرنے کی قبیح رسم کے خاتمے کی ضرورت ہے خیبر پختونخوا میں اس رسم کے خاتمے کی بات کرینگے بچوں کی تعلیم و تربیت اہم ترین فریضہ ہے اس پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کرینگے۔