اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار شکیل آفریدی کی قسمت کاامریکی متوقع صدارتی امیدوار ڈونلڈ مپ نہیں بلکہ یہ فیصلہ حکومت پاکستان اور پاکستان کی عدالتیں کریں گی ٗڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بھی بن جائیں تو پھر بھی انہیں شکیل آفریدی کے فیصلے کے حق نہیں ہوگا ٗ ڈونلڈ ٹرمپ کو خود مختار اور آزاد ممالک کیساتھ احترام سے تعلق رکھنا چاہیے ٗامریکہ کوآٹے میں نمک کے برابر امداد کو دھمکیوں کیلئے استعمال نہیں کر نا چاہیے ۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی امریکی فوکس ٹیلی ویژن پر ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویو پر رد عمل کا اظہار کررہے تھے انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی پاکستانی شہری ہیں اور کسی کو بھی پاکستان کو ہدایات دینے کا حق حاصل نہیں ہے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ یہ صرف شکیل آفریدی کا معاملہ نہیں بلکہ ٹرمپ کی سوچ اور ان کے پاکستان سے متعلق ریمارکس انتہائی غیر مناسب اور غیر ضروری ہیں وزیر داخلہ نے کہاکہ ٹرمپ کے غلط سوچ کے باوجود پاکستان امریکہ کی کالونی نہیں ہے ڈونلڈ ٹرمپ کو خود مختار اور آزاد ممالک کیساتھ احترام سے تعلق رکھنا چاہیے انہوں نے کہاکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ تاریخ سے لاعلم ہیں اور انہیں پاکستان کی قربانیوں کے بارے میں علم ہی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور اس کے عوام نے سالوں سالوں تک امریکی پالیسیوں کی حمایت کی ہے لیکن اس کے بدلے میں امریکہ نے آٹے میں نمک کے برابر امداد دی ہے اور اس کو ہمیں دھمکیوں کیلئے استعمال نہیں کر نا چاہیے کیونکہ ہم ان دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی فارن پالیسی کی سوچ گمراہ کن ہے وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان نے امریکہ کی امداد کی وجہ سے بہت بڑی قیمت ادا کی ہے مسٹر ٹرمپ کا بیان ان کی پاکستان کے بارے میں لاعلمی کا منظر ہے ۔
شکیل آفریدی کا معاملہ،ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بھی بن جائیں تو! چوہدری نثار کا سخت جواب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں