لندن میں مقیم پاکستانی زبیر خان کو اپنی ہونے والی بیوی کا نام یاد نہ ہونے کی وجہ سے 20 ماہ کی قید

14  فروری‬‮  2015

28 سالہ زبیر خان سٹوڈنٹ ویزے پر لندن میں مقیم تھا کہ اس کا ویزہ ختم ہونے لگا۔ زبیر خان کے انکل خالق خان نے زبیر کو لندن میں روکنے کے لیے جعلی شادی کا “جگاڑ” لگایا۔ اس کام کے لیے ہنگری کی سنگل مدر 33 سالہ Beata Szilagyiکو 2000 پاؤنڈ دے کر ہنگری سے لندن بلایا گیا۔ہنگری کے یورپی یونین میں ہونے کی وجہ سے وہ Beata Szilagyiبرطانیہ میں آرام سے رہ سکتی تھی۔ زبیر خان کو شادی سے پہلے رجسٹرار سے رسمی ملاقات کرنی تھی، رجسٹرار کےپوچھنے پر اسے اپنی ہونے والی بیوی کا نام بھول گیا۔ زبیر خان نے بہانہ کیا کہ اس کی اپنی بیوی کے ساتھ لیپ ٹاپ پر بات ہوتی ہے اس لیے وہ نام بھول گیا۔ رجسٹرار نے اس سے انکل کو فون کروا کر ہنگری کی عورت کا نام پوچھا۔ اگلے دن عین شادی سے پہلے پولیس نے زبیرخان، اس کے انکل خالق خان اور ہونے والی دلہن Beata Szilagyiکو گرفتار کرلیا۔ تینوں نے اپنے جرائم کا اقرار کر لیا۔برطانیہ کے سخت امیگریشن قوانین کے باعث زبیر خان اور اس کے انکل خالق خان کو 20 ماہ جبکہ Beata Szilagyiکو 17 ماہ قید کی سزا سنائی گئ ہے۔ اگرنام یاد نہ رکھنے کے حوالے سے دیکھا جائے تو زیبر خان کا زیادہ قصور نہیں لگتا۔ نام واقعی مشکل ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…