پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عالمی بینک نے پاکستان بارے اہم پیش گوئی کردی

datetime 1  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) عالمی بینک نیرواں مالی سال میں پاکستان میں ترقی کی شرح چار اعشاریہ پانچ فیصد رہنے کی توقع ظاہر کر دی ٗجو حکومت کے مقرر کردہ ہدف پانچ اعشاریہ پانچ فیصد سے ایک فیصد کم ہے۔عالمی بینک کی پاکستان کی معیشت کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیاکہ2015کی چار اعشاریہ دو فیصد کے مقابلے میں 2016 میں ترقہ کی شرح چار اعشاریہ پانچ فیصد رہنے کی توقع ہے ٗلارج سکیل مینوفیکچرنگ کی شرح ترقی چار سے چاراعشاریہ پانچ ٗ سروسز کے شعبے میں شرح پانچ فیصد تک متوقع ہے ٗزرعی شعبے میں ترقی کی شرح دواعشاریہ پانچ فیصد رہے گی جو 2015 میں 2.9 فیصد تھی۔رپورٹ میں حکومت کے معاشی ترقی کے اقدامات کو سراہا گیا تاہم نجی سرمایہ کاری کی شرح کم ہوگئی ہے۔رپورٹ میں ملک کو مستقل معاشی ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے مزید اقدامات پر زور دیا گیا۔ ورلڈ بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر الانگو پیچامتو کے مطابق پاکستان کو اصلاحاتی ایجنڈے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں ٹیکس ادائیگی کی شرح بڑھانے۔کاروباری سرگرمیوں کے لیے موزوں ماحول اور نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اہم ہے۔رپورٹ میں مالیاتی استحکام کو پاکستان کو درپیش چیلنجز میں سب سے زیادہ اہم قراردیا گیا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…