الریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کی مجلس شوری غیر ملکی تارکین وطن کے ترسیلات زر پر ٹیکس لگانے کی ایک تجویز پر اتوار کے روز ہونے والے اپنے اجلاس میں غور کرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق غیر ملکیوں کے ترسیلات زر پر ٹیکس کی تجویز مجلس شوری کی خزانہ کمیٹی کے رکن حسام العنقری نے پیش کی ۔ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک ایسی ہی ایک تجویز پر پہلے ہی تبادلہ خیال کا آغاز کر چکی ہے۔خلیج ریسرچ سنٹر کی ایک رپورٹ کے مطابق ایشائی ملکوں کی معیشت کا بڑا حصہ ان عالمی ترسیلات زر پر مشتمل ہے کہ جسے جی سی سی کے رکن ملکوں میں کام کرنے والے غیر ملکی تارکین وطن دیار غیر سے بھجواتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق سنہ 2013ءمیں دنیا کی 400 ارب ڈالر مالیت کی ترسیلات کا 23 فی صد (تقریبا 90 ارب ڈالر) خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے باہر بھیجی گئی۔ ان ممالک میں سعودی سر فہرست رہا۔مجلس شوری میں حکومتی اداروں کی کارکردگی، یوتھ کونسل کے قواعد کی تشکیل کے علاوہ پانی، زراعت اور ماحولیاتی کمیٹیوں کی جانب سے پانی اور بجلی کے نئے ٹیرف پر غور کرے گی۔یاد رہے ماضی میں بھی تارکین وطن کی سعودی عرب سے بیرون ملک ترسیلات زر کی حد مقرر کرنے کی تجاویز پیش کی جاتی رہی ہیں۔مجوزہ اقدام سے پاکستان، بھارت اور فلپائن جیسے ملکوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ انہی ملکوں کے شہریوں کی اکثریت بیرون ملک ملازمت سے حاصل ہونے والی آمدنی غیر ملکی ترسیلات کی شکل میں اپنے اپنے ملک بھجواتی ہے۔ماہرین معاشیات نے خبردار کیا کہ ہے تجویز کی منظوری سے غیر ملکی تارکین وطن میں بے چینی پھیل سکتی ہے۔
سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ



















































