واشنگٹن(نیوزڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے تیل پیدا کرنے والے ممالک کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے اور اکثر ممالک کے بجٹ خسارے میں رہے ہیں آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیے میں بتایا گیا کہ 2015 میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے تیل پیدا کرنے والے ممالک کو پہنچنے والے نقصانات اندازوں سے کہیں زیادہ ہیں اور صرف گزشتہ سال خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کو 390 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے بتایا گیا کہ رواں سال تیل پیدا کرنے والے ممالک کے خسارے میں مزید اضافہ ہوگا اور یہ نقصانات بڑھ کر 500 ارب ڈالر تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک ہے ٗ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث سعودی عرب کا بجٹ خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور اس کا رواں سال کا بجٹ 98 ارب ڈالر کے خسارے میں رہا ۔