کراچی (نیوزڈیسک) خام تیل کی گرتی قیمتوں کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے حکومت مسلسل تیل کی نئی قیمتوں کے اعلان کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کا بے دریغ پیٹ بھر رہی ہے۔رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں تیل مصنوعات پر عائد جی ایس ٹی سے ملنے والی آمدن 12 فیصد اضافے 216 ارب روپے تک جا پہنچی۔ ڈیڑھ سال میں خام تیل کی عالمی قیمتیں 70 فیصد گھٹ چکی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی خام تیل سستا ہونے پر حکومت نے مقامی مارکیٹ میں پٹرول و ڈیزل سستا تو کیا تاہم ساتھ ساتھ جی ایس ٹی بڑھا کر ٹیکس آمدن میں بھی اضافہ کیا ہے۔