ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

مکوں اور تھپڑوں کی بارش ،سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہٹ دھرمی نے 4 افراد کی جان لے لی

datetime 23  اپریل‬‮  2016 |

سرگودھا (نیوز ڈیسک)سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہٹ دھرمی نے 5 افراد کی جان لے لی ، ساتھی ڈاکٹر کو برطرف کیے جانے پر ینگ ڈاکٹرز نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو زبردستی بند کرانے کی کوشش کی جس پر ینگ اور سینئر ڈاکٹرز کی ہاتھا پائی ہوئی، ایک دوسرے پر مکوں اور تھپڑوں کی بارش کی گئی جس سے ہسپتال میں بھگدڑ مچ گئی ۔طبی سہولیات نہ ملنے پر ایمرجنسی وارڈ میں 5 مریض دم توڑ گئے ٗ سینئر اور ینگ ڈاکٹر میں جھگڑا شدت اختیار کرنے پر ہسپتال کی ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور بند کر دیا گیا ۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ کر متعدد افراد کو حراست میں لیا اور اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال پہنچ کر کام شروع کرایا ، تاہم اس دوران ڈاکٹرز پھر مشتعل ہو گئے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی کا میڈیکولیگل رجسٹر اٹھا کر غائب ہو گئے ۔ہسپتال انتظامیہ نے ریکارڈ غائب کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے رجوع کر لیا ٗ ہسپتال میں کشیدہ صورتحال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دور دراز سے آنے والے مریض خوار ہوتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…