انقرہ(نیوز ڈیسک) گو یورو ادارے نے دنیا کے مہنگے ترین پاسپورٹس کی ایک فہرست شائع کی ہے جس کے مطابق دنیا کا سب سے مہنگا پاسپورٹ ترکی کا ہے جس کی فیس 251 ڈالر ہے۔ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کا پاسپورٹ ہے جس کی فیس 206 ڈالر ہے۔ تیسرے نمبر پر سوئٹزرلینڈ کا پاسپورٹ آتا ہے جس کی فیس 159 ڈالر ہے۔ اس کے بعد بالترتیب میکسیکو کا پاسپورٹ 155 ڈالر، امریکا اور اٹلی کے پاسپورٹس 135 ڈالر، کینیڈا 133 ڈالر، جاپان اور نیوزی لینڈ 115 ڈالر اور برطانیہ کا پاسپورٹ 110 ڈالر فیس کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہے۔پاکستانی پاسپورٹ بھی دنیا کے مہنگے ترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل ہے جس کی فیس 5 ہزار روپے ہے۔ گو یورو کی ایک تحقیق کے مطابق برطانوی پاسپورٹ دنیا کا کارآمد ترین پاسپورٹ ہے جس کے حامل افراد دنیا کے 174 ممالک کا بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔